مفتاح اسماعیل کی جیت اور ان کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی، پورے پاکستان نے دیکھا:شہبازشریف

مفتاح اسماعیل کی جیت اور ان کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی، پورے پاکستان نے دیکھا:شہبازشریف
معاشی بربادی، عوامی بدحالی ، مہنگائی اور بے روزگاری دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے
ایک کلو چینی خریدنے کے لئے قطاروں میں کھڑی ماوں بہنوں کو دیکھ کر افسوس سے سر جھک جاتا ہے
افسردہ ہوں کہ جو حکومت قوم کو آٹا چینی فراہم نہیں کرسکتی، وہ اسے کورونا کی ہلاکت خیزی سے کیسے بچائے گی؟
شہبازشریف کا این اے 249 کے عوام کا شکریہ، مفتاح اسماعیل کو مبارکباد اور شاباش
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا حلقہ این اے 249کے عوام کے نام پیغام ، ارکان پارلیمان سے ملاقات میں گفتگو

لاہور ( ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے این اے 249 کے عوام کا شکریہ، مفتاح اسماعیل کو مبارکباد اور شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورا یقین ہے الیکشن کمیشن انصاف اور شفافیت کے تقاضے پورے کرے گا ، مفتاح اسماعیل کی جیت اور ان کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی، پورے پاکستان نے دیکھا۔ معاشی بربادی، عوامی بدحالی ، مہنگائی اور بے روزگاری دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے ، ایک کلو چینی خریدنے کے لئے قطاروں میں کھڑی ماوں بہنوں کو دیکھ کر افسوس سے سر جھک جاتا ہے ، افسردہ ہوں کہ جو حکومت قوم کو آٹا چینی فراہم نہیں کرسکتی، وہ اسے کورونا کی ہلاکت خیزی سے کیسے بچائے گی؟۔ جمعہ کو حلقہ این اے 249کے عوام کے نام پیغام اور ارکان پارلیمان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مفتاح اسماعیل نے جس طرح دن رات کام کیا، اس پر انہیں خراج تحسین کرتا ہوں ۔ اللہ تعالی پر بھروسے اور قومی و عوامی جذبے سے آگے بڑھتے رہیں گے۔ انہوں نے بلدیہ کے عوام کو یقین دلایا کہ این اے 249 میں مسائل کے خاتمے کے لئے اپنی آواز اٹھاتے رہیں گے۔ تمام پارٹی عہدیداروں بالخصوص کراچی کی ٹیم کو بھی شاباش دیتا ہوں۔ شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شیروں نے میدان میں ڈٹ کر جس طرح مقابلہ کیا، ان سب کارکنان اور پارٹی عہدیداروں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ جمعیت علماءاسلام (ف) اور اے این پی کی طرف سے حمایت پر ان کے قائدین، کارکنوں ، ووٹرز اور سپورٹرز کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ دریں اثناءپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ارکان پارلیمان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ معاشی بربادی، عوامی بدحالی ، مہنگائی اور بے روزگاری دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ ایک کلو چینی خریدنے کے لئے قطاروں میں کھڑی ماوں بہنوں کو دیکھ کر افسوس سے سر جھک جاتا ہے ۔ افسردہ ہوں کہ جو حکومت قوم کو آٹا چینی فراہم نہیں کرسکتی، وہ اسے کورونا کی ہلاکت خیزی سے کیسے بچائے گی؟ انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں اس نوعیت کی افراتفری پہلے نہیں دیکھی ۔ رمضان بازاروں میں اشیاءکی قیمتیں اور معیار سے متعلق اطلاعات وشکایات افسوسناک ہے ۔ شہبازشریف نے کہاکہ پارٹی رہنماوں کی شہبازشریف کو رہائی پر مبارک، سیاسی انتقام کا جرات وبہادری سے مقابلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر پارٹی صدر شہبازشریف نے پارٹی رہنماوں اور کارکنان کے جذبات، حمایت اور مخلصانہ وابستگی کو سراہا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمان، پارٹی ٹکٹ ہولڈرزکے علاوہ خیبرپختونخوا سے ارکان پارلیمنٹ نے بھی پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف سے ملاقات کی۔