پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں کا بیان

پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں کا بیان

عمران نیازی اور کرپٹ ٹولہ بشیر میمن کو صرف اور صرف کا انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے کہ اس نے سچ کیوں بولا

عمران نیازی کی تکلیف کی وجہ وہ ہوشربا انکشافات ہیں جو بشیر میمن نے اپنے انٹرویو میں کئے

بشیر میمن نے ووٹ، آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوروں کا جو کچا چٹھا عوام کے سامنے کھولا، یہ اس کی تکلیف ہے

پوری قوم بشیر میمن کے ساتھ کھڑی ہے اور مطالبہ کرتی ہے عدلیہ کے مجرموں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے

جب تک انصاف نہیں ہو گا، بشیر میمن کے الزامات پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی نہیں ہو جائے گا، چوروں کو چین نہیں لینے دیں گے

عمران نیازی بشیر میمن کے انکشافات سے پہلے کیا سو رہے تھے؟

اب بشیر میمن کی جائداد اور فیکٹری یاد آئی؟

عمران نیازی جتنے مرضی چھاپے مارو، جائیدادیں چھانوں، جواب تو تمہیں دینا ہی پڑے گا