پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا ٹویٹ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا ٹویٹ

بھارت میں کورونا سے بے گناہ انسانوں کی ہلاکتوں پر بے حد افسوس ہے، بھارت سے آنے والے روح فرسا مناظر ہر صاحب دل کو غمزدہ کرنے کا باعث ہیں۔ ہم متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ کورونا عالمی وبا انسانیت کا قتل عام کررہی ہے۔ ہمیں بحیثیت انسان دیگر بے بس انسانوں کی زندگیوں کے احترام اور انہیں بچانے کے لئے مشترکہ کوششوں کی طرف آنا ہوگا۔ دعا ہے کہ اس مشکل صورتحال سے انسانیت کو نجات ملے۔ آمین