پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا پارٹی صدر شہبازشریف کی ضمانت پر اظہار تشکر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا پارٹی صدر شہبازشریف کی ضمانت پر اظہار تشکر

اللہ تعالی کے حضور سربسجود ہیں کہ اس نے ہماری قیادت اور جماعت کے ہر فرد کو قانون، قوم اور ضمیر کی عدالت میں سرخرو فرمایا

نوازشریف، شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن) کارکردگی،وعدوں کی تکمیل، احتساب اور امانت داری کے ہر امتحان میں کامیاب ہوئی

تمام سپورٹرز، کارکنان، عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ دعاوں، محبتوں اور اپنی حمایت سے نوازا

اللہ تعالی کے فضل وکرم سے نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت میں ملک وقوم کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے