طاقتور، آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چور مافیا کی سہولت کاری سلیکٹڈ وزیراعظم کرے گا توآپ کے مطابق طاقتورقانون کے نیچے نہیں آئے گا:مریم اورنگزیب

طاقتور، آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چور مافیا کی سہولت کاری سلیکٹڈ وزیراعظم کرے گا توآپ کے مطابق طاقتورقانون کے نیچے نہیں آئے گا:مریم اورنگزیب
یہ وہ گھر نہیں جو عمران صاحب نے غریبوں کو دینے کا وعدہ کیاتھا، یہ گھر تو غریب اپنے پیسوں اور قرض سے خریدیں گے
عمران صاحب نے تو کنسٹرکشن مافیا، کالی دولت والوں کی سہولت کاری کی ہے
ایمنسٹی سکیم دی گئی کہ کالی دولت ہاوسنگ میں لگاو تو آپ کی چوری کے بارے میں نہیں پوچھا جائے گا
سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھ کر آپ کے دماغ کو سکون اور دل میں ٹھنڈ نہیں پڑی تو عمران صاحب اڈیالہ، کوٹ لکھپت اور کیمپ جیلوں کی برانچ بنی گالہ میں کھول لیں
مریم نوازشریف جس کمرے میں قید تھیں، وہی باتھ روم تھا، مریم نوازشریف باتھ روم کے آگے نماز پڑھتی تھیں
جب مریم نوازشریف کے پاس جیل میں ’بی‘ کلاس کے لئے دستخط کی درخواست آئی ، تو انہوںنے یہ درخواست ان کے منہ پر ماری اور بی کلاس نہیں لی
یہ تاریخ کا حصہ ہے۔ آپ اسے جھٹلا نہیں سکتے۔ آپ نے سیاسی مخالفین کی زبان بندی کے لئے اقدامات کئے کیونکہ آپ نالائق تھے۔ کیونکہ آپ چور اور نااہل تھے
آپ نے ان تمام قابل اور اہلیت رکھنے والے لوگوں کو قید کیا جنہوں نے عوام کو ریلیف دیا، اشیاءسستی کیں
عمران صاحب 23 فارن فنڈنگ اکاونٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ آپ نے کی
آپ چور تھے، اس لئے آٹا چینی بجلی گیس دوائی چور مافیا کو اپنے ساتھ لے کر آئے، آپ کی تمام چوریوں کے ثبوت موجود ہیں
عمران صاحب وسائل کم ہونے سے عوام غریب نہیں ہوتی، لیکن ایک چور وزیراعظم کے مسلط ہونے سے عوام ضرور غریب ہوتی ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی پارٹی کی پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمی بخاری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو

لاہور ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاقتور، آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چور مافیا کی سہولت کاری سلیکٹڈ وزیراعظم کرے گا توآپ کے مطابق طاقتورقانون کے نیچے نہیں آئے گا۔ یہ وہ گھر نہیں جو عمران صاحب نے غریبوں کو دینے کا وعدہ کیاتھا، یہ گھر تو غریب اپنے پیسوں اور قرض سے خریدیں گے۔ عمران صاحب نے تو کنسٹرکشن مافیا، کالی دولت والوں کی سہولت کاری کی ہے، ایمنسٹی سکیم دی گئی کہ کالی دولت ہاوسنگ میں لگاو تو آپ کی چوری کے بارے میں نہیں پوچھا جائے گا۔ سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھ کر آپ کے دماغ کو سکون اور دل میں ٹھنڈ نہیں پڑی تو عمران صاحب اڈیالہ، کوٹ لکھپت اور کیمپ جیلوں کی برانچ بنی گالہ میں کھول لیں اور ان میں سیاسی مخالفین کو قید کرلیں تاکہ آپ کے دل کو سکون آجائے۔ مریم نوازشریف جس کمرے میں قید تھیں، وہی باتھ روم تھا، مریم نوازشریف باتھ روم کے آگے نماز پڑھتی تھیں، جب مریم نوازشریف کے پاس درخواست آئی کہ آپ ٹیکس دیتی ہیں، بی اے پاس ہیں، تو آپ جیل میں ’بی‘ کلاس کے لئے دستخط کردیں۔ مریم نواز نے یہ درخواست ان کے منہ پر ماری اور بی کلاس نہیں لی۔ یہ تاریخ کا حصہ ہے۔ آپ اسے جھٹلا نہیں سکتے۔ آپ نے سیاسی مخالفین کی زبان بندی کے لئے کیونکہ آپ نالائق تھے۔ کیونکہ آپ چور اور نااہل تھے۔ آپ نے ان تمام قابل اور اہلیت رکھنے والے لوگوں کو قید کیا جنہوں نے عوام کو ریلیف دیا، اشیاءسستی کیں۔ عمران صاحب 23 فارن فنڈنگ اکاونٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ آپ نے کی۔ آپ چور تھے، اس لئے آٹا چینی بجلی گیس دوائی چور مافیا کو اپنے ساتھ لے کر آئے۔ آپ کی تمام چوریوں کے ثبوت موجود ہیں۔عمران صاحب وسائل کم ہونے سے عوام غریب نہیں ہوتی، لیکن ایک چور وزیراعظم کے مسلط ہونے سے عوام ضرور غریب ہوتی ہے۔ بدھ کو لاہور میں پارٹی کی پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمی بخاری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ وہ پچاس لاکھ گھر نہیں ہیں جن کا وعدہ عمران صاحب نے کیا تھا۔ عوام کو مفت گھر ملنے تھے لیکن آج غریب عوام اپنے پیسے سے اور قرض سے یہ گھر خرید رہے ہیں۔ عمران صاحب نے کسی کی سہولت کاری کی ہے تو وہ کنسٹرکشن مافیا ہے۔ بلیک منی مافیا کو ایمنسٹی سکیم دی گئی کہ اپنی کالی کمائی لگاو، کوئی نہیں پوچھے تا۔ بینکوں سے قرض لے کر عوام نے گھرخریدنے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب پچاس لاکھ گھروں کی گنتی ختم نہیں ہوگی کیونکہ یہ وہ گھر نہیں۔ اب تک ایک گھر عوام کو نہیں ملا۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب کہتے ہیں کہ طاقتور کو قانون کے نیچے لانا ہے۔ طاقتور کی سہولت کاری مسلط وزیراعظم اور ان کے دائیں بائیں بیٹھا مافیا کرے گا تو ملک میں طاقتور قانون کے نیچے نہیں آئے گا۔ جب چینی مافیا آپ کا اے ٹی ایم ہوگا، دائیں بائیں بیٹھ کر چینی کے فیصلے کرائے گا جو 52 روپے کی جگہ 120 روپے کلو چینی عوام کو فروخت کی جائے گی۔ عمران صاحب کے دستخط سے چینی مہنگی ہوئی، مافیا کی جیب بھری گئی، ملک میں چینی کی قلت تھی اور عمران صاحب نے چینی برآمد کرنے کا فیصلہ کیا جو چینی برآمد بھی نہیں ہوئی، اور عمران صاحب کے مافیا کے گوداموں میں چلی گئی۔ پھر چینی امپورٹ کرائی، اپنے مافیا کی جیبیں بھریں۔ آپ طاقتور مافیا کے سہولت کار ہیں ، انہیں قانون کے نیچے لانے کی آپ میں ہمت نہیں کیونکہ یہ مافیا آپ کے گھر کا کچن چلاتا ہے۔ آپ کے اے ٹیمز بھرتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہاکہ وزیراعظم سے لے کر ان کے کرائے کے ترجمانوں تک سب جھوٹ بولتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نے سیاسی مخالفین کوسزائے موت کی چکیوں میں رکھا۔ جس کمرے میں مریم نوازشریف کو رکھاگیا، وہاں باتھ روم اور کمرہ ایک تھا۔ مریم نواز باتھ روم کے آگے نماز پڑھتی تھیں۔ رانا ثناءاللہ کو جہاں رکھا گیا، وہ وہاں بیٹھ کر سوتے تھے، وہ سزائے موت کی چکی تھی۔ جہاں شاہد خاقان عباسی کو رکھا، اس چکی میں وہ لیٹ نہیں سکتے تھے کیونکہ ان کا قد اس چکی سے لمبا تھا۔ احسن اقبال کو قید تہنائی میں رکھا۔ خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق، حنیف عباسی، کامران مائیکل کو سزائے موت کی چکی میں رکھا۔ نوازشریف، شہبازشریف کو قید رکھا لیکن پھر بھی عمران صاحب کی دلی اور ذہنی تسکین نہیں ہوئی۔ آج چینی اور آٹا کتنے کا مل رہا ہے، عمران صاحب یہ نہیں پوچھتے تھے، وہ یہ پوچھتے کہہ نوازشریف اور شہبازشریف نے جیل میں کیا کھایا۔ حمزہ شہبازکو دو سال ناحق جیل میں رکھا۔ اگر اب بھی عمران صاحب کو ذہنی سکون نہیں پہنچا، دل میں ٹھنڈک نہیں پہنچی توبنی گالہ میں کوٹ لکھپت کی برانچ کھولیں، اڈیالہ اور کیمپ جیل کی برانچ کھولیں اور رکھیں جیسا سیاسی مخالفین کو جیل میں رکھنا چاہتے ہیں۔ یہ تڑیاں اور یہ جھوٹ نہ بولیں، سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھا، ایک باپ کے سامنے اس کی بیٹی کو گرفتار کرایا۔ ایک سیل میں باپ کو رکھا اور دوسرے سیل میں بیٹی کو رکھا۔ یہ بھاشن نہ دیں۔ انہوں نے کہاکہ جب مریم نوازشریف کے پاس درخواست آئی کہ آپ ٹیکس دیتی ہیں، بی اے پاس ہیں، تو آپ بی کلاس کے لئے دستخط کردیں۔ مریم نواز نے یہ درخواست ان کے منہ پر ماری اور بی کلاس نہیں لی۔ یہ تاریخ کا حصہ ہے۔ آپ اسے جھٹلا نہیں سکتے۔ آپ نے سیاسی مخالفین کی زبان بندی کے لئے کیونکہ آپ نالائق تھے۔ کیونکہ آپ چور اور نااہل تھے۔ آپ نے تمام اہل لوگوں کو جیل میں قید کیا، سزائے موت کی چکیوں میں رکھا جنہوں نے عوام کو ریلیف دیا، اشیاءسستی کیں۔ آپ کو معلوم تھا کہ آپ نالائق ہیں، چور ہیں، پلان کے ساتھ آئے، مافیا کو ساتھ لے کر آئے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب منی لانڈرنگ آپ نے کی23 فارن فنڈنگ اکاونٹس کے ذریعے۔ آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوری آپ نے کی ہے۔ ان تمام چیزوں کے ثبوت موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب وسائل کم ہونے سے عوام غریب نہیں ہوتی، لیکن ایک چور وزیراعظم کے مسلط ہونے سے عوام ضرور غریب ہوتی ہے۔