‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا پارٹی صدر شہباز شریف کی ضمانت کے اعلان کے چار دن گزرنے کے بعد اختلافی نوٹ پر تشویش کا اظہار

‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا پارٹی صدر شہباز شریف کی ضمانت کے اعلان کے چار دن گزرنے کے بعد اختلافی نوٹ پر تشویش کا اظہار

‎شہباز شریف کی ضمانت منظور ہونے ، باضابط اعلان اور ٹی وی پر چل جانے کے چار دن بعد اختلافی نوٹ حیران کن ہے

‎عدالتی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ضمانت منظور ہونے کا اعلان ہوا ہو لیکن تحریری حکمنامے پر دستخط نہیں ہوئے، یہ بہت ہی تکلیف دہ ہے

‎چار دن سے حکم لینے جارہے تھے ہر مرتبہ جواب دیا گیا کہ ابھی تحریری حکم لکھا جارہا ہے

‎ضمانت کا اعلان ہوا اور دو تین دن میڈیا میں چلتا رہا، ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر چلتا رہا

‎یہ بات ذہن قبول نہیں کر رہا کہ پوری قوم ٹی وی پر ضمانت کا اعلان سنے ، کھلی عدالت میں اعلان ہوا لیکن تحریری حکم تین دن گزرنے کے باوجود سامنے نہ آئے

‎چیف جسٹس کو فیصلے سے فوری آگاہ کرنے کے باوجود ہائی کورٹ کی جانب سے چار دن کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا

‎عدالت کی عزت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، یہ ہر شہری کا فرض ہے
‎لیکن اس طرح کی صورتحال سے دوچار ہونے کا دکھ ضرور ہے

‎امید کرتے ہیں کہ ہمیں مکمل انصاف ملے گا
‎ہمارا ایمان ہے کہ عوام کی خدمت کرنے والے کو انصاف ملے کا اور شہباز شریف صاحب ہمیشہ کی طرح سُرخرو ہونگے