رانا ثناءاللہ پر دہشت گردی کا بے بنیاد مقدمہ بنانے سے پہلے فواد چوہدری مفرورعمران صاحب کو دہشت گردی کی عدالت چھوڑ دیں:مریم اورنگزیب

رانا ثناءاللہ پر دہشت گردی کا بے بنیاد مقدمہ بنانے سے پہلے فواد چوہدری مفرورعمران صاحب کو دہشت گردی کی عدالت چھوڑ دیں:مریم اورنگزیب
عمران صاحب 2014 سے دہشت گردی کی عدالت سے 7 سال سے مفرورہیں
عمران صاحب پر پرچہ موجود ہے لیکن گرفتاری تاحال نہیں ہوئی
عمران صاحب کی ”اوئے، آئی جی، ان کو پھینٹا لگائیں، گلے سے پکڑ کر گھسیٹ دو، اپنے ہاتھوں سے پھانسی دوں گا، پارلیمنٹ پر لعنت، پورا ملک بند کروں گا، پی ٹی وی پر حملہ کرو“ کی آوازیں ڈی چوک پر اب بھی گونج رہی ہیں
عمران صاحب کو مقدمہ درج ہونے کے باوجود اب تک گرفتار نہیں کیاگیا، یہ دوہرے معیارات قابل قبول نہیں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر جوابی ٹویٹس

اسلام آباد ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ پارٹی کے پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خاں کے خلاف دہشت گردی کا بے بنیاد مقدمہ درج کرنے سے پہلے پی ٹی آئی کی عوام پر مسلط حکومت مفرور عمران خان کے خلاف کارروائی کرے جو دہشت گردی کے مقدمے میں طویل عرصے سے بھگوڑا ہے۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان کے ردعمل میں اپنے ٹویٹس میں ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ عمران صاحب کی مفروری کو اب 7 سال ہوچکے ہیں۔ 2014 میں عمران صاحب نے پوری قوم کے سامنے عوام کو تشدد پر اکسانے کے اعلان کئے تھے جس پر عمران صاحب پر مقدمہ درج ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب 2014 سے دہشت گردی کی عدالت سے مفرورہیں۔ ان پر پرچہ موجود ہے لیکن گرفتاری تاحال نہیں ہوئی۔ اس لئے فواد صاحب رانا ثناءاللہ صاحب پر دہشت گردی کا بے بنیاد مقدمہ بنانے سے پہلے مفرورعمران صاحب کو جاتے جاتے دہشت گردی کی عدالت چھوڑ دیں۔ انہوں نے یاد دلاتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب کی ”اوئے، آئی جی، ان کو پھینٹا لگائیں، گلے سے پکڑ کر گھسیٹ دو، اپنے ہاتھوں سے پھانسی دوں گا، پارلیمنٹ پر لعنت، پورا ملک بند کروں گا، پی ٹی وی پر حملہ کرو“ کی آوازیں ڈی چوک پر اب بھی گونج رہی ہیں۔ عمران صاحب کو مقدمہ درج ہونے کے باوجود اب تک گرفتار نہیں کیاگیا۔یہ دوہرے معیارات قابل قبول نہیں۔