پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کے مسلم لیگ( ن) کے قرض لینے کے بیان پر دلچسپ تبصرہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کے مسلم لیگ( ن) کے قرض لینے کے بیان پر دلچسپ تبصرہ
عمران صاحب 2018 میں جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت ختم ہوئی تو ملک پر مجموعی قرض 24952.9 یعنی 25 ہزار ارب تھا
عمران صاحب جب قرض 25000 ارب تھا تو آپ نے اڑھائی سال میں 35000 ارب قرض کیسے واپس کر دیا؟
عمران صاحب آپ نے اگر اڑھائی سال میں 35000 ارب قرض واپس کر دیا ہے تو پھر آج ملک پر 38000 قرض کیسے ہوگیا؟
عمران صاحب آپ کس کیفیت میں بات کرتے ہیں یہ حساب آپ کو کون سکھاتا ہے ؟ الٹی سیدھی باتیں کیوں کرتے ہیں
سچ تو یہ ہے کہ پی ٹی آئی نے قرض کا ایک روپیہ واپس نہیں کیا بلکہ ملکی تاریخ میں تیز ترین قرض لیا
عمران صاحب آپ نے دسمبر 2020 تک ملک پر 12 ہزار 863 ارب کا قرض بڑھایا جو 72 سال میں لئے گئے تمام حکومتوں کے قرض کا 40 فیصد بنتا ہے
عمران صاحب نے اڑھائی سال میں جو قرض ملک پر لاد دیا، مسلم لیگ(ن) نے اپنے تین ادوار میں مجموعی طور پر اتنا اضافہ نہیں کیا
عمران صاحب نے اڑھائی سال میں جتنا تیز ترین اور بھاری قرض لیا ہے اتنا آج تک کسی حکومت نے نہیں لیا
چار سال تک اگر ہر پاکستانی کو مفت آٹا، چینی ، بجلی گیس دوائی دی جائے تو وہ رقم اتنی بنتی ہے جتنا اڑھائی سال میں عمران خان نے قرض لیا ہے ، یہ ہے عمران صاحب کی کارکردگی
عمران خان کے دورہ سندھ اور کراچی اور ترقیاتی پیکج دینے پر الیکشن کمیشن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
ایک طرف ارکان قومی اسمبلی کو حلقے میں جانے کی اجازت نہیں تو دوسری جانب قاعدے قانون کی دھجیاں اڑاتے سلیکٹڈ وزیراعظم ترقیاتی پیکج جاری کر رہے ہیں
تین سال عمران صاحب کو سندھ کے لئے ایک روپیہ یاد نہیں آیا اور این اے 249 کے الیکشن کے دوران 450 ارب یاد آ گیا
عمران صاحب آپ کے پاس 450 روپیہ نہیں سندھ کے لوگوں کو 450 ارب کہاں سے دیں گے
عمران صاحب 50 لاکھ گھر اور ایک کڑوڑ گھر نوکری کے طرح اب سندھ کی عوام آپ کے جھانسے میں نہیں آئے گی
قوم کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کی دلدل میں پھینکنے والے عوام کو کون سا ترقیاتی پیکج دے رہے ہیں
قوم ان فراڈیوں، جعلسازوں اور وعدوں سے مکرنے والوں کی اصلیت جان چکے ہیں
عمران صاحب رائے ونڈ سے متعلق عدالتی حکم امتناع کا احترام کریں اور غیر قانونی ہتھکنڈوں سے باز آئیں
رائے ونڈ گھر کو کوئی نقصان ہوا تو عمران صاحب، شہزاد اکبر اور پنجاب حکومت ذمہ دار ہوں گے
بہادر کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے حکومتی غنڈہ گردی کا پلان ناکام بنا دیا
عمران صاحب سیاسی انتقام میں بدنیتی اور کم ظرفی کے پاتال میں گر چکے ہیں

اسلام آباد ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے مسلم لیگ (ن) کے قرض لینے کے بیان پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب 2018 میں جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت ختم ہوئی تو ملک پر مجموعی قرض 24952.9 یعنی 25 ہزار ارب تھا۔ عمران صاحب جب قرض 25000 ارب تھا تو آپ نے اڑھائی سال میں 35000 ارب قرض کیسے واپس کر دیا؟عمران صاحب آپ نے اگر اڑھائی سال میں 35000 ارب قرض واپس کر دیا ہے تو پھر آج ملک پر 38000 قرض کیسے ہوگیا؟ جمعہ کو وزیراعظم کے بیان پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ کس کیفیت میں بات کرتے ہیں یہ حساب آپ کو کون سکھاتا ہے ؟ الٹی سیدھی باتیں کیوں کرتے ہیں ؟سچ تو یہ ہے کہ پی ٹی آئی نے قرض کا ایک روپیہ واپس نہیں کیا بلکہ ملکی تاریخ میں تیز ترین قرض لیا ۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ عمران صاحب آپ نے دسمبر 2020 تک ملک پر 12 ہزار 863 ارب کا قرض بڑھایا جو 72 سال میں لئے گئے تمام حکومتوں کے قرض کا 40 فیصد بنتا ہے۔ عمران صاحب نے اڑھائی سال میں جو قرض ملک پر لاد دیا، مسلم لیگ(ن) نے اپنے تین ادوار میں مجموعی طور پر اتنا اضافہ نہیں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نے اڑھائی سال میں جتنا تیز ترین اور بھاری قرض لیا ہے اتنا آج تک کسی حکومت نے نہیں لیا ۔ چار سال تک اگر ہر پاکستانی کو مفت آٹا، چینی ، بجلی گیس اور دوائی دی جائے تو وہ رقم اتنی بنتی ہے جتنا اڑھائی سال میں عمران خان نے قرض لیا ہے ، یہ ہے عمران صاحب کی کارکردگی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ سندھ اور کراچی اور ترقیاتی پیکج دینے پر الیکشن کمیشن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ایک طرف ارکان قومی اسمبلی کو حلقے میں جانے کی اجازت نہیں تو دوسری جانب قاعدے قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے سلیکٹڈ وزیراعظم ترقیاتی پیکج جاری کر رہے ہیں۔ تین سال عمران صاحب کو سندھ کے لئے ایک روپیہ یاد نہیں آیا اور این اے 249 کے الیکشن کے دوران 450 ارب یاد آ گیا۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب آپ کے پاس 450 روپے نہیں، سندھ کے لوگوں کو 450 ارب کہاں سے دیں گے؟ عمران صاحب 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکری کی طرح اب سندھ کی عوام آپ کے جھانسے میں نہیں آئے گی ۔ قوم کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کی دلدل میں پھینکنے والے عوام کو کون سا ترقیاتی پیکج دے رہے ہیں؟قوم ان فراڈیوں، جعلسازوں اور وعدوں سے مکرنے والوں کی اصلیت جان چکے ہیں۔ قبل ازیں اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب رائے ونڈ سے متعلق عدالتی حکم امتناع کا احترام کریں اور غیر قانونی ہتھکنڈوں سے باز آئیں۔انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ گھر کو کوئی نقصان ہوا تو عمران صاحب، شہزاد اکبر اور پنجاب حکومت ذمہ دار ہوں گے۔ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ وہ بہادر کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں جنہوں نے حکومتی غنڈہ گردی کا پلان ناکام بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب سیاسی انتقام میں بدنیتی اور کم ظرفی کے پاتال میں گر چکے ہیں۔