‎پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل

‎پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل

‎فواد صاحب آپ کو وزارت اطلاعات دوبارہ نہیں ملی بلکہ سب سے جھوٹے وزیر ہونے کا تمغہ ملا ہے، مبارک ہو

‎تین سال میں لوگوں کو ایک گھر نہیں ملا اور جھوٹ پچاس لاکھ گھر دینے کے بولے تھے

آٹا چینی بجلی گیس دوائی مافیا کی جیبیں بھرنے کے بعد تعمیراتی مافیا کی سہولت کاری جاری ہے

تعمیراتی مافیا کو این آر او اور غریب عوام کو قرضہ کی آگ میں جھونکا جا رہا ہے اور کہتے ہیں عمران خان گھر دے رہا ہے

فواد چودھری صاحب جن چند لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اسُ پہ پورا پاکستان شرمندہ ہے

‎عمران صاحب آپ نے عوام کو گھر دینے کا وعدہ کیا تھا، تین سال میں عوام کو گھر کا کرایہ دینے کے قابل نہیں چھوڑا

‎اب مہنگائی بے روزگاری کے مارے عوام کو قرض پر گھر دے کر کہہ رہے ہیں عمران صاحب گھر دے رہے ہیں

ٹی وی پہ آ کر شرائط بتائیں جس پہ عمران خان نہیں بنک گھر بنانے کے لئے قرضہ دے رہے ہیں

قرضہ بنک کا جو قرضہ عوام کو واپس کرنا پڑے گا اور جھوٹ بول رہے ہیں کہ عمران صاحب کا کیا وعدہ پورا ہو رہا ہے

‎عمران صاحب آپ کے دور میں لوگ تو گھر کا کرایہ دینے کے قابل نہیں رہے

‎عمران صاحب قرض بینک دیں گے , گھر گروی ہوگا، آپ نے قوم کو کیا دیا؟ قرض، مہنگائی اور جھوٹے خواب؟

‎تین سال میں پانچ کڑوڑ لوگ غریب ہو گئے ہیں قرضے پہ گھر کیسے لیں

‎عمران صاحب 40 لاکھ لوگ بے روزگاری کے عذاب میں گرفتار ہیں قرضے پہ گھر کیسے لیں

‎جو اپنی روٹی روزگار سے پریشان ہیں وہ قرضہ پہ گھر کیسے لے گا

عمران صاحب آپ نے آمدن چھوڑی نہیں تو کس آمدن پہ بنک عوام کو قرضہ دے گی