پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی رمضان المبارک کی دنیا بھر کے مسلمانوں اور قوم کو مبارک
ماہ صیام ایثار، قربانی اور صبر کا مہینہ ہے اس میں نادار اور مستحق افراد کی ضروریات کو ذاتی ضروریات پر ترجیح دینے کی تعلیم اور ترغیب دی گئی ہے
اللہ تعالیٰ کے ہاں یہ انتہائی مقبول عمل ہے کہ ہم اپنے سے کمزور اور ضرورت مند بھائیوں بہنوں کا خیال کریں
بھوک اور پیاس کے ذریعے اللہ کریم احساس اور تزکیہ نفسیہ کی ہماری تربیت فرماتے ہیں
موجودہ شدید مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی میں دوسروں کے لئے احساس کی اہمیت کئی گنا بڑھ چکی ہے
عبادات اور اللہ کریم کی خصوصی عنایات کے اس ماہ مقدس میں کورونا سے نجات، ملک وقوم اور امت مسلمہ سمیت انسانیت کی فلاح کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں
اللہ تعالیٰ اس مبارک ماہ کو ہم سب کی بخشش کا ذریعہ بنائے، تمام مریضوں بالخصوص کورونا سے متاثرہ افراد کو شفا عطا فرمائے