پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازشریف کا عوام کے لئے رمضان ریلیف پیکج فوری دینے کا مطالبہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازشریف کا عوام کے لئے رمضان ریلیف پیکج فوری دینے کا مطالبہ

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد آمد ہے اور اب تک نااہل حکومت رمضان پیکج بھی عوام کو نہیں دے سکی

بڑے بڑے بیانات اور دعووںکے بجائے عمران نیازی عوام کے لئے فوری رمضان پیکج کا اعلان کریں

افسوس اور نااہلی کی انتہاءہے کہ اب تک عوام کو رمضان ریلیف پیکج کی فراہمی میں حکومت ناکام ہے

تنخواہ دار، سفید پوش اور کمزور طبقات کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں، ان کی مجبوریوں کا احساس کیا جائے

عمران نیازی کم ازکم رمضان میں تو عوام کی بددعاوں سے بچیں

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد سے قبل عوام کو اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی یقینی بنائی جائے

وزیراعظم عمران نیازی رمضان کے مقدس مہینے میں ہی عوام کے لئے کسی ریلیف کا کوئی بندوبست کریں

روزہ داروں کو اشیائے ضروریہ کی مناسب دام پر فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے

عوام کورونا، معیشت کی تباہی اور بے روزگاری ومہنگائی کی چکی میں بری طرح پس رہے ہیں

بڑے بڑے دعوے کرنے والے عمران نیازی رمضان میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کریں

آٹا، چینی، کھجوریں، گھی، انڈے، مرغی اور سبزیوں کی قیمتوں میں فوری کمی لائی جائے