عمران صاحب معصوم بچوں کا فحاشی کی وجہ سے ریپ ہورہا ہے؟مریم اورنگزیب کا وزیراعظم سے سوال

عمران صاحب معصوم بچوں کا فحاشی کی وجہ سے ریپ ہورہا ہے؟مریم اورنگزیب کا وزیراعظم سے سوال
عمران صاحب سے نہ معیشت چلتی ہے، نہ غریبوں کو روزگار ملتا ہے، مہنگائی ختم ہوتی ہے نہ حکومت چلتی ہے،
بس زبان ہے وہ بھی ٹھیک نہیں چلتی ہے جوہمیشہ جہالت اور بداخلاقی کا پرچار کرتی ہے
یہ بیان دے کر عمران صاحب نے معصوم ریپ وکٹمز اور ان کے گھر والوں کا دل دکھایا ہے
عمران صاحب کے بیان پر ہر پڑھا لکھا اور باشعور فرد حیران، پریشان اور فکرمند ہے
عمران صاحب کا بیان ان کی سوچ ، ناقص علمی اور دماغی خلل کا ثبوت ہے
ان کے بیان سے ظاہر ہوگیا کہ وہ اس معاملے میں بھی مکمل نابلد، عمومی جاہلانہ مردانہ سوچ کے مالک ہیں
عمران صاحب نے سطحی ذہنیت پر مبنی بیان دیا ،یہ بیان افسوسناک اور شرمناک ہے
عمران صاحب آپ کے اوٹ پٹانگ اور کھوکھلے فلسفوں سے اس مجرمانہ ذہنیت کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے جو صرف درندگی ہے
وزیراعظم کے منصب پر بیٹھے شخص کی اپنی سوچ اور علمیت کا یہ عالم ہو تو وہاں سماج کا جنگل بننا یقینی ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی وزیراعظم عمران خان کے ریپ کے موضوع پر بیان کی مذمت، بیان پر قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ

اسلام آباد ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے ریپ کے موضوع پر بیان کی مذمت کرتے ہوئے بیان پر قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بدھ کو بیان میں ترجمان مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب سے نہ معیشت چلتی ہے، نہ غریبوں کو روزگار ملتا ہے، مہنگائی ختم ہوتی ہے نہ حکومت چلتی ہے، بس زبان ہے، وہ بھی ٹھیک نہیں چلتی ہے ، ہمیشہ جہالت اور بداخلاقی کا پرچار کرتی ہے ۔عمران صاحب کا بیان افسوسناک اور شرمناک ہے۔ مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ عمران صاحب معصوم بچوں کا فحاشی کی وجہ سے ریپ ہورہا ہے؟یہ بیان دے کر عمران صاحب نے معصوم ریپ وکٹمز اور ان کے گھر والوں کا دل دکھایا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کے بیان پر ہر پڑھا لکھا اور باشعور فرد حیران، پریشان اور فکرمند ہے ۔ عمران صاحب کا بیان ان کی سوچ ، ناقص علمی اور دماغی خلل کا ثبوت ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہاکہ ان کے بیان سے ظاہر ہوگیا کہ وہ اس معاملے میں بھی مکمل نابلد، عمومی جاہلانہ مردانہ سوچ کے مالک ہیں ۔ عمران صاحب نے سطحی ذہنیت پر مبنی بیان دیا ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب آپ کے اوٹ پٹانگ اور کھوکھلے فلسفوں سے اس مجرمانہ ذہنیت کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے جو صرف درندگی ہے ۔ وزیراعظم کے منصب پر بیٹھے شخص کی اپنی سوچ اور علمیت کا یہ عالم ہو تو وہاں سماج کا جنگل بننا یقینی ہے۔