‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے دیوسائی کے بارے میں ٹویٹ پر بیان

‎عمران صاحب دیوسائی تک عوام کی رسائی کے لئے سڑکیں محمد نواز شریف نے بنائیں ہیں

‎محمد نوازشریف کے لگائے پاور ہاؤس سے عوام دیو سائی کو بجلی مل رہی ہے،

‎نواز شریف نے قوم کو روزگار اور امن دے کر اس قابل بنایا کہ وہ دیوسائی جاسکیں

‎قوم بھوک، بیماری، مہنگائی اور افلاس سے مر رہی ہے

‎کرپشن کا ڈھول پیٹنے ، جھوٹے الزامات لگانے سے قوم کا پیٹ نہیں بھرا اور روزگار نہیں ملا

‎قومیں روزگار اور تعلیم سے بنتی ہیں، نواز شریف نے قوم کو روزگار دیا، تعلیم، صحت اور معاشی بہتری قوم کو دی، وطن کی تعمیر کی

‎قوم کے پاس روزگار ہو،امن اور امید ہو تو وہ دیوسائی بھی جاسکتے ہیں

‎عمران صاحب آپ نے قوم کو آٹے، چینی، گھی، دال، سبزی کی مہنگائی، روزگار، معیشت کی تباہی کے جہنم میں پھینک دیا

‎جنوبی ایشیا میں اس وقت سب سے کم شرح ترقی اور سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے

‎سود کی شرح اور بھاری ٹیکس لگا کر ٹیکس ریونیو میں اضافے کا گلا گھونٹ دیا گیا

‎عمران صاحب نے پاکستان کو قرض کے جال میں پھنسا دیا، پاکستان کا پیسہ اب صرف قرض پر سود کی ادائیگی میں جا رہا ہے

‎اس سود کے بڑھنے کی وجہ یہ ہے کہ عمران صاحب نے اڑھائی سال میں 12 ہزار 863 ارب قرض لیا

‎پاکستان کے 72 سال کے 40 فیصد کے برابر قرض عمران صاحب نے اڑھائی سال میں لیا

‎عمران صاحب رمضان سے پہلے ہی چینی 52 سے 120 پر پہنچ گئی ہے

‎عمران صاحب رمضان سے پہلے ہی آٹا 35 سے 80 روپے پر پہنچ گیا، اس کی فکر کریں

‎عمران صاحب رمضان سے پہلے ہی انڈے 84 روپے درجن سے 170 پر پہنچ گئے

‎عمران صاحب رمضان سے پہلے ہی مرغی 158 سے 450 روپے کلو ہوگئی ہے

‎بجلی کی فی یونٹ قیمت 11 روپے سے 24 ہو چکی ہے

‎عمران صاحب حالیہ سروے نے بتایا کہ ملک کی دوتہائی معیشت تباہ ہوچکی ہے