پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کو جواب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کو جواب

‎”مصنوعی مینڈیٹ” والے وزیراعظم کو مہنگائی کیا ہر چیز مصنوعی نظر آتی ہے

مصنوعی وزیراعظم کا کرائے کے ترجمانوں کو مصنوعی ترقی اور خوشحالی کا بیانیہ بنانے کی ہدایت

مصنوعی مینڈیٹ والے عمران خان پہلے مصنوعی منگائی کر کے اے ٹی ایمز اور مافیا کا بھلا کرتے ہیں

مصنوعی مہنگائی کر کے عوام کی جیب پہ ڈاکہ اور اے ٹی ایمز اور مافیا کی جیبوں پہ ڈاکہ ڈالتے ہیں

جب بنی گالہ کا خرچہ مافیا اور اے ٹی ایمز چلائیں گے تو عمران صاحب مہنگائی تو مصنوعی لگے گی ہی نا

عمران صاحب ہر روز حکومتی کرائے کے ترجمانوں کو جھوٹ بولنے کا سبق دیتے ہیں

مہنگائی کی شرح 3 فیصد سے 14 فیصد کر دی ؟ اِس اقدام کو کس منہ سے اجاگر کریں ؟ کرائے کے ترجمانوں کا عمران صاحب سے سوال

تین سالوں میں کسی کو ایک نوکری اور ایک گھر نہیں ملا ؟ کس منہ سے اِس اقدام کو اُجاگر کریں کرائے کے ترجمانوں کا عمران صاحب سے سوال

چینی 52 روپیہ سے 120 روپیہ کلو ہو گئی اِس اقدام کو کس منہ سے اجاگر کریں ؟ کرائے کے ترجمانوں کا عمران صاحب سے سوال

آٹا 35 روپیہ سے 90 روپیہ ہو گیا ؟ اس اقدام کو کس منہ سے اجاگر کریں ، کرائے کے ترجمانوں کا سوال

دو سال میں 14000 ارب کا قرضہ لے لیا اس اقدام کو کس منہ سے اجاگر کریں ، کرائے کے ترجمانوں کا سوال

ترقی کی شرح 5.8 فیصد سے -0.4 ہو گئی ، کس منہ سے اِس اقدام کو اُجاگر کریں ؟ کرائے کے ترجمانوں کا عمران صاحب سے سوال

کشمیر کا سودا ہو گیا ؟ اِس اقدام کو کس منہ سے اجاگر کریں ، کرائے کے ترجمانوں کا عمران صاحب سے سوال

سٹیٹ بنک آئی ایم ایف کے حوالے ہو گیا ؟ اس اقدام کو کس منہ سے اُجاگر کریں کرائے کے ترجمانوں کا سوال

چینی میں ۴۰۰ ارب کا ڈاکہ مار لیا اِس اقدام کو کس منہ سے اُجاگر کریں

آٹا میں ۲۲۵ ارب کا ڈاکہ مار لیا اِس اقدام کو کس منہ سے اُجاگر کریں ، کرائے کے ترجمانوں کا عمران صاحب سے سوال

بجلی 11 روپیہ یونٹ سے 24 روپیہ یونٹ ہو گئی اِس اقدام کو کس طرح اجاگر کریں ؟ کرائے کے ترجمانوں کا عمران صاحب سے سوال

پانچ سال سے بی آر ٹی پشاور کے ۱۲۰ ارب کے کھڈے نہیں بھرے کس منہ سے اِس اقدام کو اجاگر کریں ، کرائے کے ترجمانوں کا عمران خان سے سوال

ڈسکہ میں ووٹ اور الیکشن کمیشن کا عملے کی چوری پکڑی گئی کس منہ سے اِس اقدام کو اُجاگر کریں ؟ کرائے کے ترجمانوں کا سوال