پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کو ذہنی آرام کا مشورہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کو ذہنی آرام کا مشورہ 

عمران صاحب پہلے وضاحت کریں آپ سوتے ہوئے یا ہوش میں بیان دیتے ہیں 

عمران صاحب نے آج مان لیا کہ وہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر کام کررہے ہیں

”خود کشی کرلوں گا، آئی ایم ایف نہیں جاوں گا“ کا بیان دینے والے عمران صاحب آج آئی ایم ایف کی شرائط گنواتے رہے 

عمران صاحب نے مان لیا کہ انہوں نے سٹیٹ بنک، قومی معیشت آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی ہے 

عمران صاحب قرضوں پر لیکچر نہ دیں، اپنے قرض کمشن کی رپورٹ قوم کے سامنے لائیں

عمران صاحب آپ کی یہ بات درست ہے، سارے کرپٹ آپ کے ساتھ ہیں اور آپ ان کے سہولت کار ہیں

عمران صاحب ہم دن رات آپ کی ”اچھائیاں“ قوم کو بتاتے ہیں، حکومت جو ”اچھائی“ کرتی ہے، فورا قوم کو بتاتے ہیں 

آپ نے 400 ارب چینی کی اپنے چہیتوں کے ساتھ ”اچھائی“ کی ہم نے فورا قوم کو بتایا 

آپ نے 225 ارب آٹے، 122 ارب ایل این جی، 500 ارب کی دوائی کی اپنے اے ٹی ایمز سے ”اچھائی“ کی، ہم نے فورا قوم کو بتایا 

کشمیر پر آپ نے سودا کیا، تو ہم نے مودی کے ساتھ آپ کی اچھائی پر قوم کو پوری تفصیل سے آگاہ کیا 

عمران صاحب آپ نے مافیاز،’اے ٹی ایمز‘، کمشن خوروں اور کرائے کے ترجمانوں کو استحکام دیا، وہ آپ کی اچھائیاں بیان کررہے ہیں 

عمران صاحب پچھلی حکومتوں نے جو کیا، عوام نے آپ کو ڈسکہ، خوشاب، نوشہرہ، بلوچستان ، سندھ ہر جگہ سے اس کا جواب دیا 

عمران صاحب جب آپ کو پاکستان ملا تھا تو قومی ترقی کی شرح 5.8 فیصد تھی

عمران صاحب جب آپ کو پاکستان ملا تھا تو ملک میں مہنگائی کی شرح 3 فیصد تھی 

عمران صاحب جب آپ کو پاکستان ملا تھا تو ملک میں چینی 52 روپے کلو تھی 

عمران صاحب جب آپ کو پاکستان ملا تھا تو ملک میں آٹا فی کلو35 روپے تھا

اب انشااللہ نواز شریف کی پچھلی حکومت آ کر دوبارہ پاکستان کو ترقی اور عوام کو ریلیف دے گی