سینٹ میں حزب اختلاف کی پانچ جماعتوں کا بڑا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینٹ میں پارلیمانی لیڈر اعظم نذیر تارڑ کا اہم بیان سامنے آگیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) سمیت 5 جماعتوں کا سینٹ میں 27 اپوزیشن سینیٹرز کا الگ بلاک بنانے پر اتفاق

مسلم لیگ (ن)،جمعیت علماءاسلام (ف) پختونخواہ ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور بی این پی( مینگل) کا سینٹ میں الگ اپوزیشن بلاک بنانے کے فیصلے کا اعلان

فیصلہ اسلام آباد میں پی ڈی ایم میں شامل پانچ جماعتوں کے سینٹ کے رہنماوں کے اعلی سطحی اجلاس میں کیاگیا

اجلاس میں پی پی پی اور اے این پی سے وضاحت طلب کرنے کے لئے صدر پی ڈی ایم سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ

’باپ‘ سے ووٹ کیوں لیا؟حکومت سے اشتراک عمل کیوں کیا؟معاملہ صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کو بھجوانے پر اتفاق

پی ڈی ایم سربراہ پی پی پی اور اے این پی سے وضاحت طلب کریں کہ پی ڈی ایم کے اصولوں اور فیصلوں کی خلاف ورزی کیوں کی؟

سینٹ مین پی ڈی ایم کی
پانچ جماعتیں توقع کرتی ہیں کہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن پی پی پی اور اے این پی سے باضابطہ وضاحت مانگیں گے