عمران صاحب نے جس بھی شعبے کا خود کو ”عظیم ماہر“دکھایا ، اس کا بیڑہ غرق ہوگیا :مریم اورنگزیب

عمران صاحب نے جس بھی شعبے کا خود کو ”عظیم ماہر“دکھایا ، اس کا بیڑہ غرق ہوگیا :مریم اورنگزیب
عمران صاحب نے ماہر ماحولیات بننے کی کوشش کی، لیکن عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں انہیں مدعو کرنا بھی گوارا نہ کیا
ماہر ماحولیات عمران صاحب کا بلین ٹری کرپشن سونامی الگ لیکن جو درخت لگائے وہ بھی غائب ہیں؟
عمران صاحب نے ماہر معاشیات بننے کی کوشش کی اور معیشت کا جنازہ نکال دیا
ماہر معاشیات عمران صاحب نے 5.8 فیصد پر ترقی کرتی معیشت کو منفی 0.4 پر دفن کردیا
عمران صاحب کی ”مہارت“ نے کارخانوں کو تالا لگادیا، 70 فیصدآبادی خط غربت سے نیچے چلی گئی
عمران صاحب کی ”مہارت“ نے ڈالر 160 روپے پر پہنچادیا، قوم کو بے روزگاری کی دلدل میں پھینک دیا
”ماہر فلاحی مملکت“ عمران صاحب نے کینسر کے غریب مریضوں سے مفت دوائی، عوام سے مفت علاج چھین لیا
”ماہر فلاحی مملکت“ عمران صاحب نے غربت کے خاتمے کا یہ نادرعلاج ڈھونڈا کہ بائیس کروڑ عوام کے لئے کھانا بانٹنے والے دوٹرک مختص کردئیے
جنگلہ بس کے مخالف ”ماہرپبلک ٹرانسپورٹ“ عمران صاحب نے 126 ارب میں بی آرٹی پشاوردھکا بس سروس کا انقلابی منصوبہ دیا
”ماہراحتساب“ عمران صاحب نے خیبرپختونخوا میں آٹھ سال سے احتساب کمشن کو تالا لگایا ہوا ہے، عدالتوں سے مفرورہیں
عمران صاحب ”ہنڈی“ کے ذریعے پیسے بھجوانے کے ماہر بنے اور اپنے خفیہ 23 فارن فنڈنگ اکاونٹس کا اب تک جواب نہیں دیا
”ہنڈی کے ماہر“ عمران صاحب نے اربوں کھربوں روپے غیرقانونی فارن فنڈنگ سے منگوائے اور اب ریکارڈ چھپانے کے لئے ہر روز الیکشن کمشن کو دھمکیاں دیتے ہیں
عمران صاحب ”فارن پالیسی“ کے ”ماہر“ بنے اور پاکستان کی شہہ رگ کشمیر کا سودا کرنے کی تاریخی غداری کی
”ماہر امور خارجہ پالیسی“ عمران صاحب نے ایسا جادو چلایا کہ پاکستان کے بااعتماد دوستوں کو بدظن کردیا
عمران صاحب ”جغرافیہ“ کے ماہر بنے اور عالمی نقشے میں انقلابی تبدیلی کرتے ہوئے جرمنی اور جاپان کی سرحدیں ملا دیں
کورونا کا ماہر بننے کی کوشش کی اور کورنٹین کے دوران اجلاس منعقد کرتے ہیں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو ”نیم حکیم خطرہ جان“ قرار دے دیا

اسلام آباد ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو ”نیم حکیم خطرہ جان“ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب نے جس بھی شعبے کا خود کو ”عظیم ماہر“دکھایا ، اس کا بیڑہ غرق ہوگیا۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان کے ماحولیات پر خطاب پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نے ماہر ماحولیات بننے کی کوشش کی، لیکن عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں انہیں مدعو کرنا بھی گوارا نہ کیا۔ ماہر ماحولیات عمران صاحب کا بلین ٹری کرپشن سونامی الگ لیکن جو درخت لگائے وہ بھی غائب ہیں؟ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نے ماہر معاشیات بننے کی کوشش کی اور معیشت کا جنازہ نکال دیا۔ ماہر معاشیات عمران صاحب نے 5.8 فیصد پر ترقی کرتی معیشت کو منفی 0.4 پر دفن کردیا۔ عمران صاحب کی ”مہارت“ نے کارخانوں کو تالا لگادیا، 70 فیصدآبادی خط غربت سے نیچے چلی گئی۔ ماہر معاشیات عمران صاحب نے سٹیٹ بینک آئی ایم ایف میں گروی رکھ دیا اور قوم کو معاشی غلامی میں جکڑ دیا۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ عمران صاحب کی ”مہارت“ نے ڈالر 160 روپے پر پہنچادیا، قوم کو بے روزگاری کی دلدل میں پھینک دیا۔ مریم اورنگزیب نے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ”ماہر فلاحی مملکت“ عمران صاحب نے قوم کو لنگر خانے پر بٹھا کرغریبوں کی بھوک اور افلاس کا مذاق بنایا۔ ”ماہر فلاحی مملکت“ عمران صاحب نے کینسر کے غریب مریضوں سے مفت دوائی، عوام سے مفت علاج چھین لیا۔ ”ماہر فلاحی مملکت“ عمران صاحب کو پتہ ہونا چاہئے کہ ملک کی ترقی لنگر خانے سے نہیں، کارخانے لگانے سے ہوتی ہے۔ ”ماہر فلاحی مملکت“ عمران صاحب نے غربت کے خاتمے کا یہ نادرعلاج ڈھونڈا کہ بائیس کروڑ عوام کے لئے کھانا بانٹنے والے دوٹرک مختص کردئیے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہاکہ جنگلہ بس کے مخالف ”ماہرپبلک ٹرانسپورٹ“ عمران صاحب نے 126 ارب میں بی آرٹی پشاوردھکا بس سروس کا انقلابی منصوبہ دیا۔ انہوں نے کہاکہ ”ماہراحتساب“ عمران صاحب نے خیبرپختونخوا میں آٹھ سال سے احتساب کمشن کو تالا لگایا ہوا ہے، عدالتوں سے مفرورہیں۔ ”ماہراحتساب“ عمران صاحب نے ’نیب نیازی گٹھ جوڑ‘ کا سیاسی انتقام کا میگاپراجیکٹ شروع کیا اور ایک بھی ثبوت عدالت میں پیش کرنے میں ناکام رہے۔ عمران صاحب ”ہنڈی“ کے ذریعے پیسے بھجوانے کے ماہر بنے اور اپنے خفیہ 23 فارن فنڈنگ اکاونٹس کا اب تک جواب نہیں دیا۔ ”ہنڈی کے ماہر“ عمران صاحب نے اربوں کھربوں روپے غیرقانونی فارن فنڈنگ سے منگوائے اور اب ریکارڈ چھپانے کے لئے ہر روز الیکشن کمشن کو دھمکیاں دیتے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب ”فارن پالیسی“ کے ”ماہر“ بنے اور پاکستان کی شہہ رگ کشمیر کا سودا کرنے کی تاریخی غداری کی۔ ”ماہر امور خارجہ پالیسی“ عمران صاحب نے ایسا جادو چلایا کہ پاکستان کے بااعتماد دوستوں کو بدظن کردیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ”جغرافیہ“ کے ماہر بنے اور عالمی نقشے میں انقلابی تبدیلی کرتے ہوئے جرمنی اور جاپان کی سرحدیں ملا دیں جبکہ کورونا کا ماہر بننے کی کوشش کی اور کورنٹین کے دوران اجلاس منعقد کرتے ہیں۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ عمران صاحب ”تاریخ“ کے اتنے بڑے ”ماہر “ثابت ہوئے جنہیں تاریخ میں حضرت عیسیؑ کا ”بڑا تھوڑا“ذکر ملا۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ ایسے” جعلی ماہرین “کو بزرگ ”نیم حکیم خطرہ جان“قرار دیتے ہیں جو صرف تباہی لاتے اور فراڈ کرتے ہیں۔