پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آزادجموں وکشمیر انتخابات 2021 کے لئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آزادجموں وکشمیر انتخابات 2021 کے لئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا

پارٹی صدر شہبازشریف کے دستخطوں سے 26 رکنی پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن جاری

پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف پارلیمانی بورڈ کے چئیرمین ہوں گے

راجہ ظفرالحق، راجہ محمد فاروق حیدر خان، شاہد خاقان عباسی، خواجہ محمد آصف پارلیمانی بورڈ کے رکن ہیں

پارلیمانی بورڈ کے دیگر ارکان میں احسن اقبال، مریم نوازشریف، حمزہ شہباز شریف بھی شامل ہیں

رانا ثناءاللہ، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، چوہدری برجیس طاہر، پرویز رشید، رانا تنویر حسین اور نصیب اللہ گردیزی بھی بورڈ کے ارکان میں شامل ہیں

شاہ غلام قادر، چوہدری طارق فاروق، ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان، چوہدری محمد عزیز، انجینئر خرم دستگیر بھی بورڈ کے ارکان مقرر کئے گئے ہیں

بورڈ کے دیگر ارکان میں راجہ نصیر احمد خان، بیرسٹر افتخار گیلانی، مشتاق منہاس، چوہدری محمد اسحاق، سید شوکت علی شاہ اور زبیر اقبال کیانی شامل ہیں

پارلیمانی بورڈ آزادجموں وکشمیر میں 2021 کے عام انتخابات کے لئے ٹکٹوں کا فیصلہ کرے گا