پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے نیب لاہور کے پریس ریلیز کووزیراعظم عمران خان کی گھبراہٹ قرار دے دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے نیب لاہور کے پریس ریلیز کووزیراعظم عمران خان کی گھبراہٹ قرار دے دیا

مریم نواز شریف کی26 مارچ کو نیب نیازی گٹھ جوڑ میں سیاسی طلبی ہے

نیب سیاسی پریس ریلیز جاری کرنے سے اجتناب کرے ، اس طرح کی سیاسی بیان بازی کا کوئی جواز نہیں

پہلے بھی مریم نوازشریف ،ان کی گاڑی اور پرامن کارکنان پردانستہ انتظامیہ نے پتھراو شروع کیا تھا، یہ اسی کو دوہرانے کی پریس ریلیز ہے

ہم نے پرامن کال دی ہے جسے نیب نیازی گٹھ جوڑ اپنی ذہنی اختراع سے دانستہ تصادم میں تبدیل کرنے کی سازش کررہا ہے

نیب پریس ریلیز عمران صاحب کی 26 مارچ کو تصادم کرانے کی بدنیتی پر مبنی سازش کا اعلان ہے

پرامن سیاسی کارکنان، پی ڈی ایم قائدین اور رہنماوں کو کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران صاحب، کٹھ پتلی وزیراعلی اور چئیرمین نیب ہوں گے

26 مارچ کو کوئی غیرقانونی، اوچھی حرکت یا ڈسکہ جیسی غنڈہ گردی کی کوشش ہوئی تو عمران صاحب اور ان کی کٹھ پتلیاں ذمہ دار ہوں گی

نیب کا پریس ریلیز لاقانونیت کا زندہ ثبوت ہے

نیب کا پریس ریلیز ان کے تعصب، یک طرفہ سوچ اور ان کی بدنیتی کا واضح عکاس ہے

نیب نے پہلے ہی ”پتھراو“،”چڑھائی“ اور”سرکاری فرائض میں رکاوٹ“ جیسے الفاظ استعمال کرکے اپنی بدنیتی ظاہر کردی ہے

”یہ سرکاری فرائض“ نہیں بلکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے کالے کرتوت ہیں جو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں

نیب انسداد بدعنوانی کا نہیں، بدعنوان ووٹ چور حکمرانوں کو بچانے اور ”سیاسی انجینرنگ“ کا آلہ کار ہے

نیب نیازی گٹھ جوڑ کی غنڈا گردی کا پہلے کی طرح بھرپور مقابلہ کریں گے

ایسے سیاسی بدنیتی پر مبنی پریس ریلیزز سے ہمیں ڈرایا نہیں جا سکتا