حمزہ شہبازاور مریم نوازشریف سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبریں قطعی بے بنیاد ہیں :مریم اورنگزیب
میڈیا سے گزارش ہے کہ ایسے پراپگنڈے سے اجتناب کرے اوراپنی ساکھ کو نقصان نہ پہنچائے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کو فرق نہیں پڑے گا لیکن ایسی من گھڑت خبروں سے میڈیا چینلز اور صحافی حضرات کی ساکھ متاثر ہوگی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا بیان
اسلام آباد ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی کے نائب صدر حمزہ شہبازاور مریم نوازشریف سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبریں قطعی بے بنیاد ہیں ۔ جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ میڈیا سے گزارش ہے کہ ایسے پراپگنڈے سے اجتناب کرے اوراپنی ساکھ کو نقصان نہ پہنچائے ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو فرق نہیں پڑے گا لیکن ایسی من گھڑت خبروں سے میڈیا چینلز اور صحافی حضرات کی ساکھ متاثر ہوگی۔