پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی نیب عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو
سلیکٹڈ وزیراعظم وہ شخص ہے جو جب منہ کھولے جھوٹ بولے، الزام اور بہتان لگائے، اس سے کوئی بات نہیں ہوسکتی
سلیکٹڈ وزیراعظم وہ شخص ہے جو جب منہ کھولے تو بغض، حسد اور عداوت جھلکے، اس سے بات کی جائے؟
جس نے پاکستان کے عوام سے جھوٹ، بہتان، تفرقے،گالی اور الزام کے سوا کوئی بات نہیں کی، اس سے بات نہیں ہوسکتی
جو جب فیصلہ کرے یا قدم اٹھائے تو وہ غیرآئینی اور غیرقانونی ہو،اس پر کسی کو کوئی یقین نہیں
جو جب فیصلہ کرے اس سے عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوری ہو، ایسے شخص پر عوام عدم اعتماد کرچکی ہے
جو ڈسکہ میں الیکشن کمشن کا عملہ اغوا کرتا ہے ، انتخابی اصلاحات کی بات وہ کررہا ہے؟ شرم کریں
جو خود ووٹ چوری اور دھاندلی کی پیداوار ہے،انتخابی اصلاحات کی وہ بات کررہا ہے ؟
جس نے قائد حزب اختلاف اور پارلیمانی لیڈر کو قید کیا ہوا ہے،انتخابی اصلاحات کی وہ بات کررہا ہے؟
جس نے سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں بیٹیوں کے ساتھ قید رکھا ،انتخابی اصلاحات اور سیاسی عدم استحکام کی وہ بات کررہا ہے؟
جو اڑھائی سال سے سیاسی انتقام میں ڈوبے ہوئے ہیں ،پارلیمانی، انتظامی اصلاحات اور سیاسی استحکام کی وہ بات کررہے ہیں؟
قائد محمد نوازشریف نے 2013 میں جو وعدے کئے، انہیں پانچ سال میں پورا کیا
ان سے بات کریں جنہوں نے تین سال میں قوم سے کئے ہر وعدے کی خلاف ورزی کی ، یوٹرن کو عظیم لیڈر کی نشانی بتایا؟
تین سال ہوگئے، ایک کروڑ نوکری کے بجائے پچاس لاکھ لوگ بے روزگار ہوگئے
تین سال ہوگئے، جس عوام کو پچاس لاکھ گھر دینے تھے، وہ آج اپنے گھروں کا کرایہ نہیں دے سکتے
جس نے تین سال میں میڈیا کو زنجیریں پہنائیں، آمرانہ پابندیاں لگائیں، وہ میڈیا کی بات کررہا ہے ؟