عمران صاحب جو اعتماد کھو چکے ہیں، وہ کس سے واپس مانگ رہے ہیں، قوم کو عمران صاحب کا آخری خطاب مبارک ہو:مریم اورنگزیب

عمران صاحب کہا تھا ناںکہ روئیں ، چیخیں ماریں یا پیٹیں لیکن یوسف رضا گیلانی صاحب الحمدللّٰہ جیت چکے ہیں

عمران صاحب آج غیرت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے استعفی دیتے، عمران صاحب نے آج ادھار کی کرسی پہ بیٹھ کر خطاب کیا

عمران صاحب جن کو بکاو مال کہہ رہے ہیں ان سے ہی اعتماد کا ووٹ لیتے شرم آنی چاہئے

عمران صاحب آپ جن کو بکاو مال کہہ رہے ہیں وہ آپ کو کھوئے ہوئے اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے

اپنے ہی ارکان کو چور کہتے ہیں، پھر انہی چوروں سے اعتمادکا ووٹ بھی لیں گے؟ کوئی شرم؟کوئی حیا؟

عمران صاحب نے حفیظ شیخ کے ہارنے کا غصہ اپوزیشن، الیکشن کمیشن اور پاکستان کے عوام پر نکالا

عمران صاحب رٹے رٹائے خطاب کے ڈرامے چھوڑیں، سامان باندھیں اور قوم کی جان چھوڑیں

قوم نے ہارے ہوئے شخص کا ہارا ہوا خطاب سنا

وہ کون سی جمہوریت ہوتی ہے جس میں ووٹ چوری کرکے سلیکٹڈ وزیراعظم قوم پر مسلط کردیاجائے ؟

اربوں روپے میں سینٹ کے ٹکٹ بیچ کر عمران صاحب نے قوم کو ایمان داری کا لیکچر دیا

کروڑوں روپے بانٹ کر , چئیرمین سینٹ کا الیکشن اور 2018 کا الیکشن چوری کر کے عمران صاحب کو پیسہ چلانے کا خیال آگیا، واہ واہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر ردعمل

اسلام آباد ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سوال کیا ہے کہ عمران صاحب جو اعتماد کھو چکے ہیں، وہ کس سے واپس مانگ رہے ہیں؟قوم کو عمران صاحب کا آخری خطاب مبارک ہو۔ عمران صاحب کہا تھا ناں کہ روئیں ، چیخیں ماریں یا پیٹیں لیکن یوسف رضا گیلانی صاحب الحمدللّٰہ جیت چکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر ردعمل میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آج غیرت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے استعفی دیتے۔ عمران صاحب نے آج ادھار کی کرسی پہ بیٹھ کر خطاب کیا۔ عمران صاحب جن کو بکاومال کہہ رہے ہیں ان سے ہی اعتماد کا ووٹ لیتے شرم آنی چاہئے۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ عمران صاحب آپ جن کو بکاو مال کہہ رہے ہیں وہ آپ کو کھوئے ہوئے اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے۔ اپنے ہی ارکان کو چور کہتے ہیں، پھر انہی چوروں سے اعتمادکا ووٹ بھی لیں گے؟ کوئی شرم؟کوئی حیا؟مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب نے حفیظ شیخ کے ہارنے کا غصہ اپوزیشن، الیکشن کمیشن اور پاکستان کے عوام پر نکالا۔ عمران صاحب رٹے رٹائے خطاب کے ڈرامے چھوڑیں، سامان باندھیں اور قوم کی جان چھوڑیں۔ انہوں نے کہاکہ قوم نے آج ہارے ہوئے شخص کا ہارا ہوا خطاب سنا ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے سوال کیا کہ وہ کون سی جمہوریت ہوتی ہے جس میں ووٹ چوری کرکے سلیکٹڈ وزیراعظم قوم پر مسلط کردیاجائے ؟اربوں روپے میں سینٹ کے ٹکٹ بیچ کر عمران صاحب نے قوم کو ایمان داری کا لیکچر دیا ۔ کروڑوں روپے بانٹ کر ، چئیرمین سینٹ کا الیکشن اور 2018 کا الیکشن چوری کر کے عمران صاحب کو پیسہ چلانے کا خیال آگیا ،واہ واہ۔