تین وزیر اطلاعات ، مشیر اور وزیر ایک مریم نواز شریف کا جواب دینے ڈسکہ آئے اور چھُپ کر پریس کانفرنس کر کے بھاگ گئے: مریم اورنگزیب

تین وزیر اطلاعات ، مشیر اور وزیر ایک مریم نواز شریف کا جواب دینے ڈسکہ آئے اور چھُپ کر پریس کانفرنس کر کے بھاگ گئے: مریم اورنگزیب

آج پانچ آٹا ، چینی ، بجلی ، گیس ، دوائی ووٹ چور وزیروں اور مشیر کو ایک مریم نواز کی تقریر کے جواب کی فکر ہے عوام کی نہیں

کرائے کے ترجمان ڈسکہ میں چھُپ کر اپنی دہشت اور غنڈہ گردی کا دفاع کر رہے تھے

مریم نواز شریف کے خوف میں مبتلا عمران صاحب نے کرائے کے ترجمانوں کی فوج ڈسکہ بھجوائی

عمران صاحب اور ان کا ووٹ چور ٹولہ اب صرف چھپ کر پریس کانفرنس کر سکتا ہے کیونکہ اسے علم ہے کہ عوام میں گئے تو ان کا وہی حال ہوگا جو گزشتہ رات ووٹ چوروں کا ہوا

عمران صاحب اب چھُپ کر پریس کانفرنس نہ کرائیں ہمیشہ کے لئے گھر جانے کی تیاری کریں ، ٹا ٹا بائے بائے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا حکومتی وزراء کی پریس کانفرنس پر ردعمل

لاہور ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ووٹ چوروں نے چار دیواری میں چھپ کر پریس کانفرنس کی، تین وزیر اطلاعات ، مشیر اور وزیر ایک مریم نواز شریف کا جواب دینے ڈسکہ آئے اور چھُپ کر پریس کانفرنس کر کے بھاگ گئے۔ حکومتی وزراء کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ آج پانچ آٹا ، چینی ، بجلی ، گیس ، دوائی ووٹ چور وزیروں اور مشیر کو ایک مریم نواز کی تقریر کے جواب کی فکر ہے عوام کی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرائے کے ترجمان ڈسکہ میں چھُپ کر اپنی دہشت اور غنڈہ گردی کا دفاع کر رہے تھے۔ مریم نواز شریف کے خوف میں مبتلا عمران صاحب نے کرائے کے ترجمانوں کی فوج ڈسکہ بھجوائی۔ ترجمان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان نے کہا کہ الیکشن جیتنے والے مریم نواز کی طرح عوام میں کھڑے ہو کر بات کرتے ہیں چھپ کر چار دیواری میں پریس کانفرنس نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مریم نواز کا عوامی جلسہ اور ڈسکہ میں پانچ وزراء کی چھُپ کر پریس کانفرنس ثبوت ہے کہ ووٹ چور عوام کے خوف میں مبتلا ہیں۔ مریم نواز شریف اور عوام کا اتنا خوف طاری ہے کہ حکومتی ووٹ چور جتھے اور ٹولیوں میں آئے۔ مسلم لیگ(ن) کی ترجمان نے کہا کہ مریم نواز شریف کے جلسے کا جواب ووٹ چور جتھے نے چھُپ کر پریس کانفرنس میں دیا۔ ووٹ چوروں کو عوام میں جانے کی ہمت نہیں ہوئی کیونکہ ووٹ چور اِس دفعہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب اور ان کا ووٹ چور ٹولہ اب صرف چھپ کر پریس کانفرنس کر سکتا ہے کیونکہ انہیں علم ہے کہ عوام میں گئے تو ان کا وہی حال ہوگا جو گزشتہ رات ووٹ چوروں کا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اب چھُپ کر پریس کانفرنس نہ کرائیں ہمیشہ کے لئے گھر جانے کی تیاری کریں ، ٹا ٹا بائے بائے۔