Press Release

I پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا سینیٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا سینیٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار

مشاہد اللہ خان نظریاتی وابستگی، وفا داری، بہادری اور بے باکی کی اعلی مثال تھے

وہ قائد محمد نواز شریف کے وفادار، بااعتماد اور قریبی ساتھی تھے

وہ پارٹی کا ایک قیمتی اثاثہ اور ایک انتہائی اعلی کردار کے انسان تھے

افسوس، والد کی طرح شفیق، ہمدرد، با اخلاق اور با کردار شخصیت سے محروم ہوگئی ہوں جو اپنی مثال آپ تھے

ہم سب ان کا غم بھلا نہیں سکیں گے، ان کی وفات ایک ناقابل تلافی نقصان ہے

اللہ تعالی انہیں اپنے جوار رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین