پاکستان مسلم لیگ (ن) پارلیمانی بورڈ نے سینٹ میں پارٹی ٹکٹ کے لئے ناموں کو حتمی شکل دے دی :مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) پارلیمانی بورڈ نے سینٹ میں پارٹی ٹکٹ کے لئے ناموں کو حتمی شکل دے دی :مریم اورنگزیب
پارلیمانی بورڈ نے صوبہ پنجاب سے پارٹی کے پانچ رہنماوںکے ناموں کی منظوری دے دی
ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پراعظم نزیر تارڑ ایڈووکیٹ کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ
جنرل سیٹ پر پرویز رشید، مشاہداللہ خان اور پروفیسر ساجدمیر کے ناموں کی منظوری
خواتین کی نشست پر بیرسٹر سعدیہ عباسی کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا کی مقامی تنظیم صوبے سے سینٹ میں پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرے گی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا بیان

اسلام آباد ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ نے سینٹ انتخابات کے لئے صوبہ پنجاب سے پارٹی کے پانچ رہنماوںکے ناموں کی منظوری دے دی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بیان میں بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا اور سینٹ میں پارٹی ٹکٹ کے لئے ناموں کو حتمی شکل دی گئی جس کے مطابق ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پراعظم نزیر تارڑ ایڈووکیٹ کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے جبکہ جنرل سیٹ پر پرویز رشید، مشاہداللہ خان اور پروفیسر ساجدمیر کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ خواتین کی نشست پر بیرسٹر سعدیہ عباسی کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا کی مقامی تنظیم صوبے سے سینٹ میں پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرے گی۔