پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کو چیلنج

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کو چیلنج

اڑھائی سال میں اسلام آباد میں ایک نلکا لگانے والے اسد عمر اپنے حلقے کی ذمہ داری اٹھالیں، پھر سندھ کی بات کریں

اسلام آباد کے شہریوں نے اسد عمر کی گمشدگی کا اشتہار دیا ہوا ہے، عوام کا سامنا کریں، پھر سندھ کا رونا روئیں

اسد عمر سندھ کی ذمہ داری لینے کے بجائے اسلام آباد سے کوڑا کرکٹ کی ذمہ داری پوری کریں تو بہتر ہوگا

جو کہتے تھے کہ کچھ نہ کرسکا تو چھ ماہ میں چلا جاوں گا، وہ عوام کو منہ دکھانے کے لئے بھی میسر نہیں؟

اسد عمر کو عمران خان کی طرح بڑی بڑی باتیں کرنے کی عادت ہے، یہ وہی صاحب ہیں جنہوں نے 46 روپے لٹر پٹرول عوام کو دینا تھا

یہ وہی صاحب ہیں جنہوں نے سٹیل مل کے ملازمین سے بھی وعدے کئے تھے؟ باقی قوم خود سمجھدار ہے

اسدعمر کو کھوکھلے بیان دینے سے فرصت ملے تو ایف نائن پارک میں ہی صفائی کرادیں

این سی او سی میں بیٹھ کر صحت پر سیاست کررہے ہیں، اپنے پڑھے لکھے ہونے کا کچھ تو مظاہرہ کریں؟

اسلام آباد میں جنگل کا قانون ہے جہاں دن دیہاڑے ایک نوجوان کو قتل کردیاگیا

عمران خان اور ان کے ارسطو کو مظلوم کے گھر جانے کی توفیق تک نہ ہوئی، اسے کہتے ہیں جنگل کا قانون