پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا پٹرول مہنگا کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا پٹرول مہنگا کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

عمران صاحب دو ماہ میں 11 روپے سے زائد پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر 13 روپے کی سمری مسترد کرنے کا ڈرامہ کررہے ہیں؟

عمران صاحب پہلے 13 روپے کی سمری تیار کراتے ہیں، پھر کمی کرنے کا ڈرامہ کرکے قوم پر احسان جتاتے ہیں؟ واہ عمران صاحب واہ

عمران صاحب آپ کی ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی، ظلم کی حکومت جائے گی تو آٹا، چینی، پٹرول، بجلی گیس سستی ہوگی

عمران صاحب آپ نے کہاتھا کہ پٹرول کی قیمت بڑھانے کا مطلب ’وزیراعظم چور ہے

عمران صاحب آپ نے 46 روپے اور52 روپے لٹر پٹرول قوم کو دینے کا وعدہ کیا تھا، کوئی شرم، کوئی حیاء؟

عمران صاحب غربت، مہنگائی، بے روزگاری اور ظلم کی تبدیلی لانے کے ذمہ دار آپ ہیں

عمران صاحب آپ کا گھر تو کوئی اور چلاتا ہے لیکن غریبوں کے چولہے بجھ چکے ہیں

عمران صاحب آپ کو تو غیرقانونی فارن فنڈنگ آتی ہے لیکن غریبوں کی آمدن ختم ہوچکی ہے

عمران صاحب مہنگائی کے ستائے عوام جلد آپ سے استعفی لینے آرہے ہیں

عمران صاحب آپ تو آٹا چینی، دوائی، براڈ شیٹ، بجلی، گیس میں جیبیں بھر چکے ، غریب کہاں جائیں، کیسے گزارہ کریں؟

عمران صاحب نے عوام کو ایک روپے کا ریلیف نہیں دیا، الٹا عوام کو ہر روز لوٹ رہے ہیں ، کوئی شرم، کوئی حیاء؟

عمران صاحب نہ تنخواہیں بڑھائیں، نہ آٹا چینی دوائی سستی ہوئی، الٹا غریبوں کو مزید غریب بنارہے ہیں

عمران صاحب غریبوں کی بددعائیں، چیخیں اور فریادیں سنیں اور خدا کا خوف کریں

عمران صاحب مہنگائی کے نتیجے میں ملک میں خودکشیاں اور جرائم بڑھ گئے ہیں، کچھ خدا کا خوف کریں

قوم بھوک سے مررہی ہے اور عمران صاحب اور وزیرسیاسی بیانات دینے میں مصروف ہیں، یہ ہے بے حسی کی انتہاء