پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو خبردار کردیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو خبردار کردیا

استعفی دینے کی ڈیڈ لائن گزرجانے کے بعد اب عمران صاحب کو ٹی وی سے پتہ چلے گا کہ وہ گھر جاچکے ہیں

عوام پر ظلم کرکے ٹی وی سے پتہ چلنے کا مذاق کرنے والے سلیکٹڈ وزیراعظم کو اپنی رخصتی کا اب ٹی وی سے ہی پتہ چلے گا

چھ ووٹوں کی بنیاد پر مسلط سلیکٹڈ وزیراعظم کو ٹی وی سے پتہ چلے گاکہ ان کے ظلم کی حکومت عوام نے گرا دی ہے

آٹا چینی ، فارن فنڈنگ چور سلیکٹڈ وزیراعظم کو اپنے گھر جانے کی اطلاع اب ٹی وی سے پتہ چلے گی

اڑھائی سال میں ریکارڈ 14000 قرض لینے والے کو اپنے گھر جانے کا پتہ اب ٹی وی سے پتہ چلے گا

ڈالر کی قیمت بڑھنے کا ٹی وی سے پتہ چلنے کا جو جو مذاق عوام سے کرتے تھے، اب وہی عمران صاحب سے ہونے والا ہے

پٹرول، آٹا چینی دوائی گیس، ایل این جی، بجلی چور عمران مافیا ظلم ، کرپشن اور کمشن کا نشان بن چکا ہے

اوپن بیلٹ پر سلیکٹڈ وزیراعظم پریشان ہیں کیونکہ اتحادی اورارکان ساتھ چھوڑ چکے ہیں

چئیرمین سینٹ کے انتخاب میں ووٹ پر ڈاکہ ڈالاگیا، مسلم لیگ (ن) کا مطالبہ اس وقت عمران صاحب کیوں نہیں سنا؟

جب اپوزیشن اوپن بیلٹ کی بات کررہی تھی تو اس وقت عمران صاحب تکبر، غرور کا بت بنے رہے

اب اس لئے چیخیںں نکل رہی ہیں کیونکہ احتساب کے نام پر سیاسی انتقام قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے

اب چیخیں اس لئے نکل رہی ہیں کیونکہ روزانہ کمشن خور ٹی وی پرآکر جھوٹے کاغذ لہراتا ہے تو عوام چینل تبدیل کردیتے ہیں

کمشن خور ہی سلیکٹڈ عمران صاحب کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ٹھونکے گا