پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ قومی اسمبلی میں زیر بحث لانے کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ قومی اسمبلی میں زیر بحث لانے کا فیصلہ

مسلم لیگ(ن) کے ارکان نے ملک میں کرپشن میں اضافے پر قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق کرپشن کرنے والے ممالک میں پاکستان کا نمبر 117 سے گر کر 124 ہوگیا ہے: تحریک التوا

2018 کے بعد پاکستان کے کرپٹ ملک ہونے کے تاثر میں 7 درجے اضافہ ہوچکا ہے : تحریک التوا

عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو پہنچنے والے نقصان کے معاملے پر معمول کی کارروائی معطل کرکے فوری بحث کرائی جائے: تحریک التوا

تحریک التواء شاہد خاقان عباسی، رانا ثناءاللہ،عائشہ غوث بخش، مریم اورنگزیب، رومینہ خورشید عالم، شزہ خواجہ کے دستخطوں سے جمع کرائی گئی