پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو عمران خان حکومت کی کرپشن کا عالمی ثبوت قرار دے دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹرانسپرنسی
انٹرنیشنل کی رپورٹ کو عمران خان حکومت کی کرپشن کا عالمی ثبوت قرار دے دیا

ہر محاذ پر ناکام سلیکٹڈ حکومت نے صرف کرپشن، کمیشن اور چوری میں ترقی کی، عمران صاحب مبارک ہو

ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ عمران صاحب کے جھوٹے بیانیہ اور الزامات کے منہ پر طمانچہ ہے

دوسروں کو چور چور کہنے والے فرشتوں کے دور میں ملک کرپٹ ترین ہو گیا، شرم آنی چاہئیے اگر ہو تو

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے عمران صاحب کی 400 ارب کی چینی ، 215 ارب کے آٹا چوری پر مہر تصدیق ثبت کی ہے

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے عمران صاحب کی 500 ارب کی دوائی اور 122 ارب کی ایل این جی چوری پر مہر تصدیق ثبت کی ہے

یہ ہے وہ کرپشن جس کی سزا اڑھائی سال سے پاکستان کی عوام کاٹ رہی ہے

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ 90 دن میں کرپشن ختم کرنے کا جھوٹ بولنے والوں کے لئے آئینہ ہے

2019 کے مقابلے میں 2020 میں پاکستان میں کرپشن چار درجے بڑھ چکی ہے

2018 میں مسلم لیگ (ن) کے دور میں کرپٹ ممالک کی فہرست میں پاکستان بہتر ہوکر 117 ویں نمبر اور سی پی آئی میں 33 ویں درجے پر آگیا تھا

قائد محمد نواز شریف کے دور میں کرپشن میں کمی کے لحاظ سے پاکستان کی تارخ کاسب سے بہترین سی پی آئی سکور تھا

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ثبوت ہے کہ قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں ہر سال پاکستان میں کرپشن میں کمی واقع ہوئی ہے

عمران صاحب کے دور میں پاکستان کرپشن میں 120 سے 124 ویں نمبر پر آگیا، یہ ہے صاف چلی شفاف چلی کی اصل حقیقت

ٹرانسپرنسی کی رپورٹ کا مطلب ہے کہ پاکستان کرپشن کرنے والے ممالک میں چار درجے ترقی کر چکا ہے