پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی 80 سالہ والدہ پر دوسری اور فیملی پر دس سے زائد ایف آئی آرز کے اندراج کی شدید مذمت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی 80 سالہ والدہ پر دوسری اور فیملی پر دس سے زائد ایف آئی آرز کے اندراج کی شدید مذمت

نئے پاکستان میں سیاسی مخالفین کے گھر، املاک گرائے، ماوں بہنوں پر پرچے درج اور چادر وچار دیواری کی پامالی جاری ہے

عمران صاحب کا نام تاریخ میں گھٹیا ترین، سیاہ ترین، منحوس ترین، نالائق ترین حکومت کے طورپر یاد رکھاجائے گا

سیاسی مخالفین کی ماوں، بہنوں، بیٹوں کو سیاسی انتقام کے گھٹیاعمل میں شامل کرکے گھٹیاذہنیت کا ثبوت دیاجارہا ہے

ہر محاذ پر ناکام اور کرپشن کے کیچڑ میں لت پت عمران صاحب حکومت صرف سیاسی انتقام میں کامیاب ہے

عالمی کرپشن، کمشن خور عمران صاحب ان مخالف نظریاتی رہنماوں کو ڈرا رہے ہیں جو بکاو مال بننے کو تیار نہیں

پرویز مشرف جنہیں جھکا نہیں سکا، عمران صاحب آپ کی فسطائیت اور آمریت بھی انہیںحق کے راستے سے ہٹا نہیں سکتی

نوازشریف، شہبازشریف کے وفادار ساتھیوں کا سب سے بڑا جرم نواز شریف کے ساتھ وفاداری ہے