پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مریم نوازشریف کے خلاف حکومتی وزراءکے بیانات کو خوف اور گھبراہٹ کی علامت قرار دے دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مریم نوازشریف کے خلاف حکومتی وزراءکے بیانات کو خوف اور گھبراہٹ کی علامت قرار دے دیا

مریم نوازشریف کے خوف سے قومی اسمبلی کا اجلاس ہی ملتوی کردیاگیا تاکہ حکومت کو سچائی نہ سننا پڑے

مریم نوازشریف کے بارے میں جواب کے لئے وقت مانگا تو ڈپٹی سپیکر نے اجلاس ہی ملتوی کردیا

ہماری توقع تھی کہ آج حکومتی وزیر تاریخ بتائیں گے کہ عمران صاحب کب ایوان میں آکر سوالات کا جواب دیں گے؟

آج تو حکومت نے براڈ شیٹ میں کمشن کھاتے پکڑے جانے والے حکومتی چوروں کے نام بتانے تھے لیکن بھاگ گئے

حکومت نے 400 ارب چینی ، 122 ارب کی ایل این جی، سوا 200 ارب کا عوام کا آٹا اور روٹی چوری کرنے والوںحکومتی مافیا کے نام بتانے تھے؟

چور حکومت نے بتانا تھا کہ اربوں روپے کی غیرقانونی فارن فنڈنگ جن 23 خفیہ اکاونٹس میں آئی، عمران صاحب نے ان پر دستخط کیوں کئے تھے ؟

چور حکومت نے بتانا تھا کہ روز ویلٹ ہوٹل کی فروخت، طیاروں کے ضبطگی اورایف نائن پارک کو گروی کیوں رکھا؟

نوازشریف اور شہبازشریف کے بنائے منصوبوں اور پارکس کو آج گروی رکھ رہے ہیں، چور حکومت کوشرم آنی چاہئے

حکومتی وزراءمریم نوازشریف کی بات اس لئے کرتے ہیں کیونکہ ان پر مریم نوازشریف کے سچ بولنے کا خوف طاری ہے

مریم نوازشریف چور مافیا کو آئینہ دکھاتی ہیں تو آٹا چینی دوائی چوروں کو اس میں اپنی شکل نظرآتی ہے

مریم نوازشریف یہ پیغام دیتی ہیں کہ چورمافیا کے گھر جانے کا وقت بہت قریب ہے، اس خوف سے اجلاس ملتوی ہوجاتا ہے