پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چین کے قونصل جنرل کے شہبازشریف کو خط کو پاکستان کے لئے لمحہ افتخار قرار دے دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چین کے قونصل جنرل کے شہبازشریف کو خط کو پاکستان کے لئے لمحہ افتخار قرار دے دیا

یہ شہبازشریف کی نہیں پاکستان کی تعریف ہے، ہر پاکستانی کے لئے باعث فخر ہے

نوازشریف کی قیادت میں شہبازشریف کی شفافیت، دیانت، امانت اور محنت کی گواہی چین جیسا عظیم دوست بھی دے رہا ہے

جب ہر شعبہ تنزلی وتباہی کا شکار ہے ، ایسے میں یہ خط ہر پاکستانی کے لئے فخر کی بات ہے

قوم موازنہ کرسکتی ہے کہ آج پاکستان کے طیارے اور اثاثے ضبط ہورہے ہیں، عالمی جگ ہنسائی جاری ہے

شہبازشریف جیل میں ہیں لیکن ان کی محنت، اخلاص اور دیانت کی گواہی دوست ممالک دے رہے ہیں

یہ خط اس وجہ کو بیان کرتا ہے کہ شہبازشریف جیل میں کیوں ہیں؟ انہیں کیوں گرفتار رکھا جارہا ہے؟

نالائق، نااہل چور وزیراعظم کو ڈر ہے کہ ”پنجاب سپیڈ“ کے سامنے اس کی کوئی حیثیت نہیں

چین کی طرف سے شہبازشریف کی سی پیک کے لئے محنت کی گواہی آرہی ہے

، دوسری طرف براڈ شیٹ میں سلیکٹڈ ٹولے کے ’کٹ‘، ’کمشن‘ اور ’شئیر‘ لیتے پکڑے جانے کے اعتراف سامنے آرہے ہیں

یہ ہے وہ فرق جو نوازشریف، شہبازشریف اور آج کے جعلی چور حکمرانوں میں ہے

یہ خط ان کرداروں کے چہروں پر زناٹے دار تھپڑ ہے جنہوں نے شہبازشریف پر بے بنیاد، جھوٹے اور سیاسی انتقام کے مقدمات بنائے