پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا قومی اثاثے نیلام کرنے پر شدید احتجاج، اثاثے گروی رکھنے کا عمل روکنے کا مطالبہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا قومی اثاثے نیلام کرنے پر شدید احتجاج، اثاثے گروی رکھنے کا عمل روکنے کا مطالبہ

نواز شریف اور شہباز شریف کے دور میں منصوبے بن رہے تھے جبکہ نئے پاکستان میں منصوبے نیلام ہو رہے ہیں

نوازشریف اور شہباز شریف کےدور میں پاکستان کے اثاثوں میں اضافہ ہورہا تھا

نالائقوں نااہلوں اور چوروں نے پاکستان کو نیلام گھر بنا دیا گیا ہے

نواز شریف اور شہباز شریف نے منصوبے بنائے اور نالائق ، نااہل اور چور منصوبے اور اثاثے بیچ رہے ہیں

نواز شریف اور شہباز شریف نے کھیلوں کے میدان اور پارکس آباد کئے تھے

نئے پاکستان میں کھیلوں کے میدان اور پارکس کو نیلام کیا جا رہا ہے

نواز شریف، شہباز شریف نے موٹرویز، پارک، ہسپتال، ہوائی اڈے بنائے، عمران صاحب ان سب کو گروی اور نیلام کر رہے ہیں

عمران صاحب “سب بیچ دے” کے ایجنڈے پر کاربند ہیں

قومی اثاثے جس احمقانہ طریقے سے سے گروی رکھے جا رہے ہیں، کوئی محب وطن ایسا نہیں کر سکتا

ایف نائن پارک سمیت قومی اثاثے کوڑیوں کے بھاؤ گروی رکھے جا رہے ہیں

حکومت کو معلوم ہے کہ وہ قرض ادا نہیں کر سکے گی اور قرض دینے والے ان اثاثوں کع فروخت کر کے کھربوں کمائیں گے

قوم کو پتہ چلنا چاہیے کہ اس مشکوک عمل میں کس کی جیب میں کتنے پیسے جا رہے ہیں؟

نواز شریف اور شہباز شریف نے پاکستان کے اثاثوں میں اضافہ کیا، عمران صاحب اثاثے بیچ رہے ہیں

عوام کا آٹا بجلی گیس دوائی روزگار کاروبار کھانے والا چور اور کرپٹ عمران مافیا اب قوم کے اثاثے کھا رہا ہے

پاکستان کے اثاثے گروی رکھنے کے ایجنڈے پر عمل کے لئے عمران صاحب کو فارن فنڈنگ ہوئی تھی

غیر قانونی غیر ملکی فنڈنگ کے اثرات آج پاکستان کے ہر شعبےمیں دیکھے جا سکتے ہیں

کسی ملک کے خلاف صرف سب سے بڑی سازش نکمی، نالائق، چور اور کرپٹ حکومت مسلط کرنا ہوتا ہے

آج کے حالات گواہی دے رہے ہیں کہ عمران صاحب کو کیوں ملک پر مسلط کیا گیا؟ کیوں اربوں روپے عمران صاحب کی جیب میں ڈالے گئے؟