پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے فارن فنڈنگ کیس عوام کے سامنے اوپن کرنے کے دعوے کو جھوٹ قرار دے دیا، ثبوت کے طور پر پی ٹی آئی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر پٹیشن کی کاپی جاری کردی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے فارن فنڈنگ کیس عوام کے سامنے اوپن کرنے کے دعوے کو جھوٹ قرار دے دیا، ثبوت کے طور پر پی ٹی آئی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر پٹیشن کی کاپی جاری کردی

عمران صاحب فارن فنڈنگ کیس کو کیمروں کے سامنے چلانے کے آپ کے جھوٹے دعوے کا تحریری ثبوت حاضر ہے، جواب دیں

عمران صاحب اسلام آباد ہائیکورٹ میں آپ کا اپنا لکھا ہوا قوم کے سامنے لارہی ہوں، پڑھیں اور اپنے جھوٹ پر کچھ شرم کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ کی یہ دستاویز عمران صاحب آپ کے جھوٹے ہونے کا ناقابل تردید ثبوت ہے

عمران صاحب فارن فنڈنگ کیس چھپانا نہیں چاہتے تو اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدمہ کیوں دائر کیا؟ ایک کے بعد ایک پٹیشن کیوں کی؟

عمران صاحب فارن فنڈنگ کیس چھپانا نہیں چاہتے تو میڈیا کی کوریج پر پابندی کیوں لگائی؟

عمران صاحب فارن فنڈنگ کیس چھپانا نہیں چاہتے تو 23پکڑے جانے والے خفیہ اکاونٹس عوام کے سامنے کیوں نہیں لاتے؟

عمران صاحب فارن فنڈنگ کیس چھپانا نہیں چاہتے تو مقدمے کی کارروائی خفیہ رکھنے کی درخواستیں کیوں دائر کیں؟؟

عمران صاحب فارن فنڈنگ کیس چھپانا نہیں چاہتے تو الیکشن کمشن کے 24 تحریری احکامات ماننے سے کیوں انکا ر کیا؟

عمران صاحب کالی عینک پہن کرہر روز کالا جھوٹ بولتے ہیں، پہلے ایجنٹس اور اب بیرون ملک پاکستانیوں کے نام لیتے ہیں؟

عمران صاحب اعلان نہ کریں، اپنی بات پر عمل کریں، کل فارن فنڈنگ کیس کا تمام ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کا حکم دیں

عمران صاحب اعلان نہ کریں، عمل کریں اور 23 خفیہ اکاونٹس عوام کے سامنے لانے کا حکم صادر کریں

عمران صاحب آپ کی چوری پکڑی جاچکی ہے، ہر روز اسے چھپانے کے لئے مزید جھوٹ کیوں بولتے ہیں؟

عمران صاحب قول وفعل کے تضاد نے آپ کی صداقت اور امانت کی قلعی کھول دی ہے

عمران صاحب ‘آن کیمرہ’ اور بیان دیتے ہیں جبکہ پچھلے دروازے سے اور وارداتیں ڈالتے ہیں