نوازشریف، شہبازشریف نے کھربوں کے منصوبے لگائے، اربوں کی بچت کی، ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی: مریم اورنگزیب

نوازشریف، شہبازشریف نے کھربوں کے منصوبے لگائے، اربوں کی بچت کی، ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی: مریم اورنگزیب
عوام کی خدمت کرنے والے آج جیلوں میں قید ہیں، جنہوں نے عوام کی دن رات خدمت کی، اپنا خون پسینہ عوام اور ملک کی ترقی کو دیا
ترکی کی دو کمپنیوں کو کم ترین بولی پر لاہور شہر سے کوڑا کرکٹ اور کچرے کی صفائی کا ٹھیکہ دیاگیا تھا جس میں مجموعی طورپر 107.34 ملین ڈالرزکی بچت کی گئی
جن سے کنٹریکٹ سائن نہیں ہوسکتا، وہ خادم اعلی شہبازشریف پر جھوٹے الزامات لگارہے ہیں
مکینیکل سویپنگ اور سالڈویسٹ مینجمنٹ کے نظام کی جگہ گدھا گاڑیوں اور بیل گاڑیوں سے لاہور کا کوڑ اٹھایا جارہا ہے
شہبازشریف کے دور میں پھولوں اور صفائی ستھرائی میں مثالی شہر کو آج کوڑ کرکٹ کا ڈھیر بنادیاگیا ہے
جو لاہور سے کچرا اٹھا نہ سکے، اس کچرے کو ملک پر مسلط کیا ہوا ہے
بیرون واندرون ملک عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے والے اور کمشن اور ’کَٹ‘ مانگنے والے آج وزیراعظم ہاوس اور اعلی حکومتی عہدوں پر براجمان ہیں
بدبودار احتساب اڑھائی سال سے جاری ہے، جو محض فریب ہے جسے عمران صاحب اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کررہے ہیں
عمران صاحب ہر اس شخص کو جیل میں قید کرنا چاہتے ہیں جو ایماندار ہے، اہل ہے، باصلاحیت ہے، جو ملک اور عوام کو ترقی دے سکتا ہے
جن سے لاہور میں کچرا نہیں اٹھایا جاتا، سلیکٹڈ وزیراعظم ان کی آج کل ہر روز تعریف کررہے ہیں
جتنا زیادہ گند نظر آتا ہے، اتنی ہی زیادہ تعریف کی جاتی ہے
جو خود کمشن زدہ ہے، قومی خزانے پر کمشن کھاتے ہوئے پکڑا گیا، وہ احتساب بیوروکا مشیر ہے، اس سے بڑا مذاق کوئی اور ہوسکتا ہے
مکینکل سویپنگ کے الفاظ کے معنی جن لوگوں کو نہیں آتے، ان کے بارے میں سلیکٹڈ ہر دوسرے دن آکر کہتا ہے کہ بہت اچھا کام ہورہا ہے
جو لاہور سے کچرا اٹھا نہ سکے، اس کچرے کو ملک پر مسلط کیا ہوا ہے
پہلے ان بدمعاشوں اور چوروں کے خلاف آپریشن ہوگا جو ملک پر مسلط ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی رکن قومی اسمبلی شزہ خواجہ اور دیگر پارٹی رہنماوں اور کارکنان کے ہمراہ پریس کانفرنس

لاہور ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ترکی کی دو کمپنیوں کو کم ترین بولی پر لاہور شہر سے کوڑا کرکٹ اور کچرے کی صفائی کا ٹھیکہ دیاگیا تھا جس میں مجموعی طورپر 107.34 ملین ڈالرزکی بچت کی گئی۔ جن سے کنٹریکٹ سائن نہیں ہوسکتا، وہ خادم اعلی شہبازشریف پر جھوٹے الزامات لگارہے ہیں۔ مکینیکل سویپنگ اور سالڈویسٹ مینجمنٹ کے نظام کی جگہ گدھا گاڑیوں اور بیل گاڑیوں سے لاہور کا کوڑ اٹھایا جارہا ہے، شہبازشریف کے دور میں پھولوں اور صفائی ستھرائی میں مثالی شہر کو آج کوڑ کرکٹ کا ڈھیر بنادیاگیا ہے، جو لاہور سے کچرا اٹھا نہ سکے، اس کچرے کو ملک پر مسلط کیا ہوا ہے، بدبودار احتساب نوازشریف ، شہباز کے خلاف اربوں کھربوں کے عوامی منصوبہ جات اور قومی خزانے میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا اور اب ذاتی کاروبار کے سوالات پوچھے جارہے ہیں۔ 19 جنوری کو الیکشن کمشن کے سامنے احتجاج کریں گے اور فارن فنڈنگ کیس میں ہونے والی کرپشن، منی لانڈرنگ اور چوری کا تحریری فیصلہ لیں گے۔ جب روٹی، باورچی خانے کا خرچ ان چوروں اور قبضہ گروپ فرنٹ مینوں کے ذریعے چلتا ہو تو سلیکٹڈ وزیراعظم وزیراعلی کی تعریف نہیں کریں گے تو اورکیا کریں گے؟رکن قومی اسمبلی شزہ خواجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام کی خدمت کرنے والے آج جیلوں میں قید ہیں جبکہ بیرون واندرون ملک عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے والے اور کمشن اور ’کَٹ‘ مانگنے والے وزیراعظم ہاوس اور اعلی حکومتی عہدوں پر براجمان ہیں۔ بدبودار احتساب اڑھائی سال سے جاری ہے، جو محض فریب ہے جسے عمران صاحب اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف اپنے سیاسی انتقام کو پورا کرنے کے لئے استعمال کررہے ہیں۔ وہ ہر اس شخص کو جیل میں قید کرنا چاہتے ہیں جو ایماندار ہے، اہل ہے، باصلاحیت ہے، جو ملک اور عوام کو ترقی دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جن سے لاہور میں کچرا نہیں اٹھایا جاتا، سلیکٹڈ وزیراعظم ان کی آج کل ہر روز تعریف کررہے ہیں۔ جتنا زیادہ گند نظر آتا ہے، اتنی ہی زیادہ تعریف کی جاتی ہے۔ شہبازشریف اس صوبے کے خادم اعلی تھے، جنہوں نے دن رات عوام کی خدمت کی اور اربوں روپے کی بچت کی جو اس صوبے کے عوام کے کام آئے۔ ان منصوبوں میں سے ایک لاہور ویسٹ مینجمنٹ کا منصوبہ شروع کیاگیا تھا۔ جس منصوبے کے تحت لاہور صاف تھا، شہری صحت مند تھے۔ اس منصوبے کے تحت لاہور زون ایک اور زون دو میں مشینوں سے صفائی، ستھرائی، کوڑا کرکٹ اٹھانے اور اسے ٹھک