پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کل ( جمعرات کو) بلوچستان، کوئٹہ جائیں گی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا بیان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کل ( جمعرات کو) بلوچستان، کوئٹہ جائیں گی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماؤں کا وفد بھی مریم نواز شریف کے ہمراہ ہوگا

پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال، سینیٹر پرویز رشید، انجینئر خرم دستگیر خان، رانا ثناءاللہ، کیپٹن (ر) محمد صفدر وفد میں شامل ہیں

پارٹی قائد محمد نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر اور پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب بھی وفد میں شریک ہیں

مریم نواز شریف پارٹی وفد کے ہمراہ ہزارہ برادری سے 11 کان کنوں کے قتل پر اظہار افسوس اور یکجہتی کریں گی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کا وفد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کی جانب سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرے گا