پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ کوسنگ دلی اور بے حسی کی انتہاءقرار دے دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ کوسنگ دلی اور بے حسی کی انتہاءقرار دے دیا

عمران صاحب ٹویٹ نہ جاری کریں، مقتولین کے لواحقین کے پاس بلوچستان جائیں

چار دن ہوگئے مظلوم سڑک پر میتیں رکھ کر بیٹھے ہیں لیکن عمران صاحب وہاں جانے پر تیار نہیں

یہ رویہ عمران صاحب کی بے حسی، سنگ دلی، مجرمانہ لاپرواہی کا مظہر ہے

ٹویٹ سے قومی حکمت عملی تیارہوگی اور اس سنگ دلی اور بے حسی کا مظاہرہ ہوگا تو مستقبل میں بھی ایسے سانحات روکنا ممکن نہیں

وزراءبھیج کر پوچھاجارہا ہے کہ وزیراعظم کے آنے سے کیا فائدہ ہوگا؟کوئی شرم کریں

یہ مقتولین سے بھی این آر او مانگ رہے ہیں جو شرمناک ، افسوسناک اور قابل مذمت ہے

آٹا،چینی، دوائی، بجلی، گیس ووٹ چوروں نے ملک کا نقصان تو کردیا لیکن یہ اپنے رویوں سے مظلوموں کے زخموں پر نمک پاشی بھی کررہے ہیں

ایسے سنگ دل مسلط کردہ وزیراعظم سے کسی اچھائی کی کوئی توقع نہیں رکھی جاسکتی ہے