پاکستان کی خدمت کرنے والے آج بیٹیوں کے ہمراہ عدالتوں میں دربدر ہورہے ہیں :مریم اورنگزیب

پاکستان کی خدمت کرنے والے آج بیٹیوں کے ہمراہ عدالتوں میں دربدر ہورہے ہیں :مریم اورنگزیب
آج فاشسٹ طاقت کا استعمال کر کے انتقام کا نشانہ بنا سکتے ہیں لیکن اللہ تعالی اور عوام کی عدالت میںایک دن جواب دینا پڑے گا
قوم کے کھربوں ہڑپ کرنے، آٹاچینی چور ایوانوں میں بیٹھے سیاسی انتقام لے رہے ہیں
پیغام دیاجارہا ہے کہ پاکستان کی خدمت کرنے والوں کو اس توہین کا سامنا کرنا ہوگا
نوازشریف، شہبازشریف نے کھربوں کے منصوبے لگائے، ایک دھیلے کی کرپشن نہیں
اپنی اور اپنی کابینہ کی اربوں کی کرپشن پر عمران صاحب مطمئن ہیں
شہبازشریف نے عوام کے پیسے کی پائی پائی امانت سمجھ کر ملک وقوم کی ترقی پر خرچ کی
شہبازشریف جب یہ فیصلے کررہے تھے تو اس وقت ذاتی کاروبار کو نقصان پہنچ رہا تھا
آج عوام کا اربوں لوٹنے والے بے شرم ایوانوں میں بیٹھے ہیں
 عوام کے پیسے امانت سمجھنے والوں اوران کی بیٹیوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا پارٹی صدر شہبازشریف اور ان کی صاحبزادی کی نیب پیشی پر اظہار افسوس
اسلام آباد ( ویب) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی صدر شہبازشریف اور ان کی صاحبزادی کی نیب پیشی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی خدمت کرنے والے آج بیٹیوں کے ہمراہ عدالتوں میں دربدر ہورہے ہیں۔ جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ آج فاشسٹ طاقت کا استعمال کر کے انتقام کا نشانہ بنا سکتے ہیں لیکن اللہ تعالی اور عوام کی عدالت میں ایک دن جواب دینا پڑے گا ۔ قوم کے کھربوں ہڑپ کرنے، آٹاچینی چور ایوانوں میں بیٹھے سیاسی انتقام لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ پیغام دیاجارہا ہے کہ پاکستان کی خدمت کرنے والوں کو اس توہین کا سامنا کرنا ہوگا ۔ نوازشریف، شہبازشریف نے کھربوں کے منصوبے لگائے لیکن ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ اپنی اور اپنی کابینہ کی اربوں کی کرپشن پر عمران صاحب مطمئن ہیں۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ خادم اعلی کے طورپر شہبازشریف نے عوام کے پیسے کی پائی پائی امانت سمجھ کر ملک وقوم کی ترقی پر خرچ کی۔ شہبازشریف جب یہ فیصلے کررہے تھے تو اس وقت ذاتی کاروبار کو نقصان پہنچ رہا تھا۔ لیکن شہباز شریف نے عوام کی ایک ایک پائی امانت سمجھ کر استعمال کی۔ انہوں نے کہاکہ آج عوام کا اربوں لوٹنے والے بے شرم ایوانوں میں بیٹھے ہیں اور عوام کے پیسے امانت سمجھنے والوں اور ان کی بیٹیوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔