وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا بیان

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النھیان کی وفات پر پی ٹی وی اور ریڈیوز پاکستان کے تمام الیکڑانک بینرز اور ویب سائیٹس کے لوگو سائینز سوگ کے رنگ میں بدل دئیے گئے

وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی ہدایت پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے

سرکاری ٹی وی کی تمام سکرینز، ریڈیو، اے پی پی، پی آئی ڈی کے تمام آفیشل ہینڈلز، سکرینز اور لوگو سائینز سوگ کے رنگ میں رہیں گے

متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام سے یک جہتی کے اظہار کے طور پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے

آئندہ تین روز تک ٹی وی اسکرینز اور ویب سائٹس سوگ کے رنگ میں ہی رہیں گی

خطہ خلیج کے تمام خلیجی ممالک نے بھی اسی طرز پر اقدامات کئے ہیں

نجی میڈیا سے بھی اپیل ہے کہ وہ پاکستان کے دوست متحدہ عرب امارات کے عوام سے یک جہتی کے طور پر اپنے الیکڑانک بینرز اور لوگو سائنز کو سوگ کے رنگ میں پیش کریں

ان تمام نجی چینلز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے یو اے ای کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے الیکٹرانک بینرز اور لوگو سائنز کو سوگ کے رنگ میں پیش کر رہے ہیں