Press Release

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا سینیٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا سینیٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار

آج ایک بہادر نظریاتی ساتھی، باوفا بھائی اور ایک بہترین دوست کو کھو دیا ہے

مشاہد اللہ خان مجسم وفا اور نظریاتی وابستگی کی روشن مثال تھے

آمریت کی سیاہ رات میں وہ ایک بجلی کی طرح کڑکتے تھے

مشاہد اللہ خان تمام عمر اپنے نظریات پر سختی سے کاربند رہے اور کبھی ان پر سمجھوتہ نہیں کیا

سیاست اور ادب ان کے خمیر میں گندھے ہوئے تھے، ان کی یاد ہمیں ہر پل آتی رہے گی

اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین