Press Release

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا بیان

سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نوشہرہ کے عوام مہنگائی کرنے والے ظالموں سے آج ووٹ کے ذریعے بدلہ لیں

وقت آگیا ہے کہ عوام آٹا، چینی، بجلی، گیس چوروں کو ووٹ کی طاقت سے شکست دیں

فارن فنڈنگ سے پاکستان میں ووٹ چوری کرنے والوں کو نکال باہر کریں

مقتولین کے لواحقین کو بلیک میلر کہنے اور عوام پر آنسو گیس ٹیسٹ کرنے والوں سے ووٹ کے ذریعے بدلہ لیں
جس طرح مہنگائی کرکے عوام کو ستایا گیا، اب عوام ظالم حکمرانوں سے ووٹ سے بدلہ لیں

انتظامیہ کو بھی خبردار کرتی ہوں کہ شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننے کی کوشش نہ کرے

انتظامیہ نے جعلی حکمرانوں کی غلامی اپنائی تو عوام کے غیض وغضب کا انہیں بھی نشانہ بننے پڑے گا

عوام ووٹ کی طاقت سے جعلی حکمرانوں کو اقتدار سے نکال باہر کریں
ووٹ چور حکمرانوں نے وعدے بھلائے، عوام انہیں بھلا دیں