Siddiq-ul-Farooq to address Press conference

ETPB has made state of the art arrangements to welcome Sikh and Hindu Yatrees
Islamabad October 30, 2014
ETPB has made state of the art arrangements to welcome and accommodate 30 thousand Sikh and Hindu Yatrees (Pilgrims) at Nankana Sahib on 6th of November on 546th Birth Day of Guru Nanak Dev Jee. For the first time, “Amrat Jal” will be gifted in sealed bottles to Indian and overseas yatrees by ETPB. This was stated by Mr. Muhammad Siddiq ul Farooq the newly appointed ETPB chairman. While addressing a news conference here on Thursday he further said that he along with his officials will receive 3 thousand yatrees on 4th of November at Wahgah Border where the guests will be provided all facilities relating to immigration, custom, foreign exchange etc. they will also be served food at the border. He further said that two thousand Sikh Yatrees from Canada, UK, USA and other western countries will also reach Pakistan to participate in ceremonies. These Yatrees will be received at Allama Iqbal International Airport by the ETPB officials. Mega congregation will be held on 6th of November at Nankana Sahib where Yatrees will also organize the rally “ Nagar Keeten” with Garanth Sahib boarded in a special coach from Janam Asthan to Gurdwara Tanbu Sahib. Pilgrims will reach Panja Sabihb Hassan Abdal through three special trains on 7th of November and get back to Lahore on 9th of November through trains. On 11th of November Governor Punjab Ch. Muhammad Sarwar will host brunch in honour of the Yatrees in Governor House. Governor Punjab, Chairman ETPB and representatives of Yatrees will address the participants. On 12th of November pilgrims will visit Gurdwara Rohri Sahib in Aiman Abad and Gurdwara Kartar Pur Sahib in Narowal. On 13 of November Yatrees from India will be seen off by Mr. Siddiq ul Farooq. With this the ceremonies will conclude.

سکھوں کے مذہبی پیشواگرو نانک صاحب کے یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کے لیے ننکانہ آنے والے 30ہزار یاتریوں کی میزبانی اور سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں -گرونانک کا 546واں جنم دن 6نومبرکو جنم استھان ننکانہ صاحب میں منایاجائے گا-اس دفعہ متروکہ وقف املاک بورڈ بھارت اور مغرب سے آنے والے یاتریوں کوسربمہربوتلوں میں “امرت جل”کا تحفہ بھی پیش کرے گا-یہ بات متروکہ املاک وقف بورڈ کے چیئر مین محمد صدیق الفاروق نے جمعرات کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی -انہوںنے مزید بتایا کہ اس دفعہ بھارت سے ٹرینوں میں آنے والے 3ہزار یاتریوں کا واہگہ بارڈ ر پر 4نومبر کو وہ خود اپنے عملے کے ساتھ بھر پور استقبال کریں گے اور انہیں خصوصی کارڈ جاری کرنے کے علاوہ امیگریشن ،کسٹم ،زرمبادلہ کے تبادلے اور خوراک سمیت تمام سہولیتں فراہم کی جائیں گی -کینیڈا ،برطانیہ اور امریکہ سمیت یورپی اور مغربی ممالک سے 2ہزار سے زیادہ یاتری علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتریں گے جہاں انہیں ہر ممکن سہولت بہم پہنچائی جائے گی – ان تمام یاتریوں کو خصوصی بسوں کے ذریعے ننکانہ صاحب پہنچایا جائے گا-پاکستان کے تمام شہروں باالخصوص سندھ سے 15سے 20ہزار پاکستانی ہندو اور سکھ یاتری خصوصی ٹرینوں میں لاہور پہنچیں گے-سکھوں کے مذہبی پیشوا گرونانک دیو جی کے جنم دن کی سب سے اہم تقریب 6نومبر کو ننکانہ صاحب میں ہوگی ،اس دن گرنتھ صاحب کو خصوصی کوچ میں رکھ کر جنم استھان سے گوردوارہ تنبو صاحب تک نگر گیتن (جلوس)نکالاجائے گا -یاتری ننکانہ صاحب سے تین خصوصی ٹرینوں کے ذریعے 7نومبر کو پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچیں گے ،یہاں سے 9نومبر کو ریل گاڑیوں کے ذریعے ہی واپس لاہور پہنچیں گے-11نومبر کو گورنر ہاﺅس لاہو رمیں ایک تقریب منعقد ہو گی جس سے گورنر پنجاب اور چیئرمین صدیق الفاروق کے علاوہ یاتریوں کے نمائندے خطاب کریں گے-12نومبر کو یاتری ایمن آباد میں گوردوارہ روہڑی صاحب اور نارووال میں گوردوارہ کرتار پورصاحب کی یاترا کریں گے -13نومبر کو بھارت سے آنے والے یاتری واہگہ بارڈر کے ذریعے ٹرینوں پر بھارت واپس روانہ ہو جائیں گے جہاں چیئرمین صدیق الفاروق اپنے عملے کے ساتھ انہیں الوداع کہیں گے-