Senator Mushahidullah on Pakistan Partners Party (PPP)

 مفاہمت کی آڑ میں جھوٹ اورلوٹ مار کی سیاست کرنے والے پاکستان مسلم لیگ(ن) کو سیاسی تنہائی کے طعنے دے رہے ہیں۔مشاہداللہ خان
 

 حکومت کا دعوی کہ “عدلیہ اورحکومت میں کوئی تصادم نہیں “چوڑ مچائے شورکے مترادف ہے،اگرحکومت عدلیہ کے ساتھ تصادم ختم کرنے میں سنجیدہ ہے تو این آراواوررینٹل پاورپلانٹس سمیت تمام فیصلوں پرعمل در  ےقینی بنائے ۔، ایک طرف خط نہ لکھنے کا عہد پیمان نبھائے جارہے ہیں تو دوسری طرف رینٹل پاورپلانٹس میں ملوث شخص کو ملک کاچیف ایگیزیگٹو بنادیاگیا۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ(ن)
      (      )
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرمشاہداللہ خان نے کہاہے کہ مفاہمت کی آڑ میں جھوٹ اورلوٹ مار کی سیاست کرنے والے پاکستان مسلم لیگ(ن) کو سیاسی تنہائی کے طعنے دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) سچائی اوراصولوں کی سیاست کررہی ہے ،ہم نے نہ تو کرپشن کی اورنہ ہی ہمیں اپنی لوٹ مارچھپانے کےلئے دوسروں کی محتاجی ہے ۔مشاہداللہ خان نے کہاکہ اب پاکستان پیپلزپارٹی پاکستان پارٹنرپارٹی بن چکی،اقتدارکی ہوس میں اندھے اورلوٹ مار میں ملوث ایک ہی دسترخوان پربیٹھ کرایک دوسرے کے جرائم کو تحفظ دینے میں مصروف عمل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کا دعوی کہ “عدلیہ اورحکومت میں کوئی تصادم نہیں “چوڑ مچائے شورکے مترادف ہے،اگرحکومت عدلیہ کے ساتھ تصادم ختم کرنے میں سنجیدہ ہے تو این آراواوررینٹل پاورپلانٹس سمیت تمام فیصلوں پرعمل درآمد ےقینی بنائے ۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف خط نہ لکھنے کا عہد پیمان نبھائے جارہے ہیں تو دوسری طرف رینٹل پاورپلانٹس میں ملوث شخص کو ملک کاچیف ایگیزیگٹو بنادیاگیا۔مشاہداللہ خا ن نے کہاکہ پی پی پی بطورجماعت اوراس کی سیاسی حکومت صدرزرداری اورانکی ذاتی اتحادیوں میں ےرغمال ہوچکی ہے ،حکومت اورجماعت میں صرف وہی جگہ بناسکتے ہیں جو لوٹ ماراورکرپشن پرنہ تو کوئی سمجھوتہ کریں اورنہ ہی لوٹ مارکے ذریعے حاصل کردہ رقم کی واپسی پرکوئی سوال اٹھائیں ۔