PMLN YOUTH wing president Captain Safdar nominates Ali Zahid as his social media coordinator for overseas.

پریس ریلیز

(آفس رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے مرکزی صدر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر (ایم این اے ) نے علی زاہد خاں کو آرگنائزر یوتھ ونگ اور سیز پاکستانیز اور سوشل میڈیا مقرر کر دیا ہے ۔ یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی ترجمان میاں امتیاز احمد نے کہا ہے کہ علی زاہد خاں جو کہ سیالکوٹ کے علاقہ پسرور سے تعلق رکھتے ہیں۔ بیرون ملک بینکنگ سیکٹر میں پاکستان کا نام روشن کر چکے ہیں۔ علی زاہد خاں پاکستا ن اور بیرون ملک یوتھ کو اکٹھا کر کے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کے ترقیاتی کام اور نوجوانوں کے لئے کئے گئے خصوصی پروگرامز قائد یوتھ کیپٹن (ر) محمد صفدر کی قیادت میں ہر اول دستہ سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ نوٹیفکیشن کی باقاعدہ تقریب سنٹرل سیکرٹریٹ ماڈل ٹاو ¿ن لاہور میں ہوئی ۔ جس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات یوتھ ونگ عبدالکریم خان آسی ، میاں متیاز احمد ترجمان یوتھ پاکستان اور لاہور یوتھ ونگ کے عہدیدار ان کے علاوہ یونیورسٹیز کے طلباءنے بھی شرکت کی ۔