PMLN to celebrate YOUM-E-TAKBEER on May 28, 2014

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے سلسلے میں فیض آباد میں چاغی ماڈل کے مقام پر 28مئی کی شام 7بجے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ تقریب سے پارٹی کے چیئرمین سینیٹر راجہ ظفرالحق ، سینیٹر سید ظفر علی شاہ اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فضل چوہدری سمیت دیگر اراکین قومی اسمبلی خطاب کریں گے ۔ اس موقع پر پارٹی کارکنان 28مئی 1998ءکے تاریخی دن اور پاکستان کے پہلی مسلمان ایٹمی طاقت بننے کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کے علاوہ کیک بھی کاٹنے کا اہتمام کریں گے ۔