PMLN Secretary General Iqbal Zafar Jhagra back in the office.

پاکستان مسلم (ن) کے سیکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا نے صحت یابی کے بعد برطانیہ سے وطن واپسی پر مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ میں دوبارہ اپنی ذمہ داریوں کا چارچ سنبھال لیا

پاکستان مسلم (ن) کے سیکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا نے صحت یابی کے بعد برطانیہ سے وطن واپسی پر مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ میں دوبارہ اپنی ذمہ داریوں کا چارچ سنبھال لیا ۔ منگل کے روز اقبال ظفر جھگڑا جب 6ماہ کے وقفے کے بعد مرکزی سیکرٹریٹ پہنچے تو وہاں پر موجود پارٹی کارکنا ن اور سیکرٹریٹ کے عملے نے ان کا پر تپاک استقبال کیا اور ان کی بخیر و عافیت واپسی پر انہیں مبارک باد دی ۔ اقبال ظفر جھگڑا نے اسلام آباد پہنچ کر پارٹی کے چیئرمین راجہ ظفر الحق سے بھی ملاقات کی جس میں پارٹی امور اور تنظیمی سرگرمیوں کو موثر اور فعال بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ دریں اثنا ءمسلم لیگ(ن) کے رہنما طارق عظیم اور پارٹی ترجمان محمد عاصم خان نے بھی اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کی ۔