PMLN on restoration of peace in Karachi

پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی سکریٹری اطلاعات مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی بحالی پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت کی اولیں ترجیج ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کا کراچی میں اجلاس اور اس میں صوبائی حکومت، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی عہدے داروں کی شرکت امن کی بہالی کی جانب سنگ میل ثابت ہو گا۔
مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ایم کیو ایم کو وفاقی کابینہ میں شرکت کی دعوت کے فیصلے سے ثابت ہو گیا کے ہم سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی بجائے مسائل کے حل پریقین رکھتے ہیں اور ہمیںخوشحال اور روشن پاکستان کے لیئے کراچی کی روشنیوں کو بحال کرنا ہو گا۔
مشاہد اللہ خان نے کہا کہ سیاست انتخابات جیتنے کے لیئے کی جاتی ہے۔ عام انتخابات جیتنے کے بعد سیاست کی نہیں ملک کو صحیح سمت میں آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ قومی معاملات پر اتفاق رائے کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔