PML-N Spokesperson condemns Mumtaz Bhutto’s manager killing in Sindh

 پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی میڈیا سیل کے ترجمان کامسلم لیگ(ن) سندھ کے رہنماءممتازبھٹو کے ذاتی منیجرکے قتل پرگہرے دکھ اورافسو س کا اظہار، واقعے کی شدید مذمت

ممتازبھٹو کے منیجرکا قتل اورسندھی رہنماکی زمینوں پرقبضہ کرنے کے واقعے پرپولیس کا خاموش تماشائی بنارہنا نہایت ہی تشویشناک ہے ۔، انتخابی عمل شروع ہونے سے پہلے ہی اس طرح کے واقعات کارونما ہوناےہ ظاہرکردیتاہے کہ پیپلزپارٹی اندرون سندھ میں مسلم لیگ(ن) کی مقبولیت سے خائف ہوکردھونس اوردھاندلی کے تمام اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے مسلم لیگی رہنماﺅں اورکارکنان کو دباﺅ میں لانا چاہتی ہے،ترجمان مرکزی میڈیا سیل پاکستان مسلم لیگ(ن)

(     )
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی میڈیا سیل کے ترجمان نے مسلم لیگ(ن) سندھ کے رہنماءممتازبھٹو کے ذاتی منیجرکے قتل پرگہرے دکھ اورافسو س کا اظہارکرتے ہوئے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے انہوں نے کہاکہ ممتازبھٹو کے منیجرکا قتل اورسندھی رہنماکی زمینوں پرقبضہ کرنے کے واقعے پرپولیس کا خاموش تماشائی بنارہنا نہایت ہی تشویشناک ہے ۔انہوں نے کہاکہ انتخابی عمل شروع ہونے سے پہلے ہی اس طرح کے واقعات کارونما ہوناےہ ظاہرکردیتاہے کہ پیپلزپارٹی اندرون سندھ میں مسلم لیگ(ن) کی مقبولیت سے خائف ہوکردھونس اوردھاندلی کے تمام اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے مسلم لیگی رہنماﺅں اورکارکنان کو دباﺅ میں لانا چاہتی ہے۔ترجمان نے کہاکہ اس طرح کے واقعات سے جمہوریت کی نام نہاداورچیمپین پیپلزپارٹی کا حقیقی چہرہ عوام کے سامنے آرہاہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ممتازبھٹو کے منیجرکے قتل میں ملوث افراد کوفی الفورگرفتارکرکے اصل محرکات کوسامنے لایاجائے ۔