PML-N spokesman rebuts to the allegations of Chaudhry Pervaiz Elahi

چوہدری پرویزالہی کے چھوڑے ہوئے مسائل آج ےنگ ڈاکٹرزکی صورت میں سامنے آرہے ہیں ۔ترجمان پاکستان مسلم لیگ(ن)
اس امکان کوردنہیں کیا جاسکتاکہ ےنگ ڈاکٹرزکی غیرانسانی سرگرمیوں کو چوہدری برادران کی پشت پناہی حاصل ہو، پرویزالہی نے پڑھا لکھا پنجاب کے نام پرجو لوٹ مارکی سب کے سامنے ہے ،پڑھا لکھا پنجاب صرف ذاتی تشہیرکا ڈرامہ تھا

اپنے ساتھ وزیراعظم کا لفظ لکھنے کی خیرات مشرف کو 10بار باوردی منتخب کروانے والے بالآخرلو ٹ مارکی رقم کا تحفظ کرنے کا وعدہ کرکے نائب وزیراعظم بن گئے
جب ساری امیدیں دم توڑتی نظرآئیں تو صدرزرداری کے دست بازو بن گئے ۔ترجمان نے کہاکہ اگرآج بھی خدانخواستہ کوئی سانحہ پیش آجائے تو چوہدری صاحبان اس سانحے کے موجد کے ساتھ ملکراس کے ہم رکاب بن جائیں گے ۔
( )
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی میڈیا سیل کے ترجمان نے کہاہے کہ چوہدری پرویزالہی کے چھوڑے ہوئے مسائل آج ےنگ ڈاکٹرزکی صورت میں سامنے آرہے ہیں ۔ترجمان نے کہاکہ پنجاب حکومت نے صحت اورتعلیم کے میدان میں جو خدمات سرانجام دی ہیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ۔مرکزی میڈیا سیل سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ اس امکان کوردنہیں کیا جاسکتاکہ ےنگ ڈاکٹرزکی غیرانسانی سرگرمیوں کو چوہدری برادران کی پشت پناہی حاصل ہو۔ترجمان نے کہاکہ پرویزالہی نے پڑھا لکھا پنجاب کے نام پرجو لوٹ مارکی سب کے سامنے ہے ،پڑھا لکھا پنجاب صرف ذاتی تشہیرکا ڈرامہ تھا۔انہوں نے کہاکہ اپنے ساتھ وزیراعظم کا لفظ لکھنے کی خیرات مشرف کو 10بار باوردی منتخب کروانے والے بالآخرلو ٹ مارکی رقم کا تحفظ کرنے کا وعدہ کرکے نائب وزیراعظم بن گئے ۔ترجمان نے کہاکہ شجاعت اورپرویزالہی نے ساری زندگی بے اصولی اوراقتدارکی سیاست کی۔ترجمان نے کہاکہ اقتدارکی ہوس میں پہلے ضیاءکی حمایت میں بھٹوکی پھانسی کا مطالبہ کیااوراسے جائز قراردیا،پھرمشرف کے ساتھ مل گئے اورجب ساری امیدیں دم توڑتی نظرآئیں تو صدرزرداری کے دست بازو بن گئے ۔ترجمان نے کہاکہ اگرآج بھی خدانخواستہ کوئی سانحہ پیش آجائے تو چوہدری صاحبان اس سانحے کے موجد کے ساتھ ملکراس کے ہم رکاب بن جائیں گے ۔